صدر پاکستان مسلم لیگ ق ابھا خمیس مشیط چوہدری طیب گجر کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری ) صدر پاکستان مسلم لیگ ق ابھا خمیس مشیط چوہدری طیب گجر کے اعزاز میں عشائیہ تقریب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ق ابھا خمیس مشیط چوہدری طیب گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کے عسکری اور سول اداروں کی امین جماعت ہے جس نے ہر دور میں چوہدری برادران سے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور ان کی مظبوطی کے لئے بے پناہ کاوشیں کیں، آجکل چند سیاسی شوبدہ باز پاکستان میں بہتانوں کی یلغار کئے ہوئے ہیں میں پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کی طرف سے اس کی بھرپور مزمت کرتا ہوں او بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی غیور عوام افواج پاکستان اور پاکستان کی سالمیت کے ساتھ دو جسم ایک جاں ہو کر مقابلہ کریں گے۔
چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر ہی ایم ایل ق جدہ رانا عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اس جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے دور حکومت میں جو ترقی کی راہیں ملک خداداد میں رواں ہوئیں اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، یہ وہ ترقی تھی جو گراونڈ لیول سے ہوتی ہوئی جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب ہر جگہ اپنے نقوش چھوڑتی گئی، پی ایم ایل ق کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔ تقریب میں چوہدری زائد بن سرور گجر اور چوہدری طاہر وڑائچ بھی شریک تھے۔