وزیر بلدیات سعید غنی و ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر واٹربورڈ کی پانی چوروں کیخلاف کامیاب کارروائی

ایگزیکٹیو انجینئر اعجاز احمد کی سربراہی میں واٹربورڈ کی ٹیم اور پولیس نے کارروائی میں حصہ لیا، اعظم بستی محمودآباد میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا،  6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے،  ملزمان سرکاری لائن سے 7 غیرقانونی کنکشن سے پانی لے کر انڈر گراونڈ ٹینک میں پانی ذٍخیرہ کرتے تھے،  جسے گاڑیوں میں نصب ٹنکیوں میں بھر کر فروخت کیا جاتا تھا،  غیرقانونی ہائیڈرنٹ کی وجہ سے محمودآباد اعظم بستی وملحقہ علاقے قلت آب کا شکار تھے، سوزوکی پک اپ، گدھا گاڑی 5 ڈونکی پمپس، سمر پمپ اور کئ فٹ پائپ قبضے میں لے لیا گیا،  کامیاب کارروائی پر چھاپہ مار ٹیم کو ایم ڈی واٹربورڈ کو مبارکباد،  ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں