اللہ تعالیٰ محنت لگن اور دیانت کا صلہ ضرور دیتے ہیں … محمد حنیف گوہر کی جیوے پاکستان سے خصوصی گفتگو

محمد حنیف گوہر کا شمار پاکستان بزنس کمیونٹی کے مقبول ترین لیڈر میں ہوتا ہے وہ اپنی محنت لگن اور دیانت داری کی بدولت کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک روشن مثال بن چکے ہیں گوہر گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ہیں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چیئرمین رہ چکے ہیں ان کا تجربہ ذہانت قابلیت اور مہارت بے مثال ہے وہ مخلص اور خوف خدا رکھنے والے انسان ہیں دوسروں کی مدد کر کے اور سماجی بھلائی کے کاموں میں حصہ لے کر خوشی محسوس کرتے ہیں پاکستان کے میڈیا کے ساتھ بالعموم اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ بالخصوص ان کا پرانا اور گہرا تعلق ہے انتہائی میڈیا فرینڈلی شخصیت ہیں حالات حاضرہ ہو یا بزنس کے اہم امور اور بین الاقوامی معاملات وہ ان تبدیلیوں اور معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں سیدھی بات کرتے ہیں لوگوں کو گھما پھرا کر بات کرنے کی عادت ہوتی ہے لیکن محمد حنیف گوہر کیجئے خاصیت ہے کہ وہ پوری سچائی کے ساتھ بالکل دوٹوک انداز میں گفتگو کرتے ہیں ان کی بات میں دلیل ہوتی ہے اور وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بات کرتے ہیں بہت گروپ آف کمپنیز کی قسم کے بزنس دیکھ رہا ہے اور ہر قسم کے بزنس میں اس گروپ کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس گروپ کا سربراہ نیک نیت اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے والا ہے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں محمد حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے شارٹ کٹ نہیں ہے جو لوگ جھوٹ کے چکر میں رہتے ہیں وہ ناکام ہوتے ہیں اللہ ہمیشہ اپنے محنت کرنے والے لوگوں کو صلہ دیتا ہے اللہ پر بھروسہ رکھ کر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے دھوکہ اور فراڈ ذہن سے نکال کر اگر آدمی اللہ کی رضا کے لئے کوئی بھی کام کرتا ہے تو اس میں کامیابی ملتی ہے اگر ہم کسی کاروباری اب جنس کی بنیاد پر رکھیں گے جو کہ دینگے فراڈ کریں گے تو آپ خود سوچئے اس کا اینڈ کیا ہوگا لیکن افسوس کے اکثر لوگ اس طرح نہیں سوچتے اور دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں فراڈ کرتے ہیں اور وقتی طور پر اپنے فائدے کے لیے دوسروں کا برا سوچتے ہیں آخر میں یہ لوگ نقصان اٹھاتے ہیں دنیا میں بھی نقصان ہوتا ہے اور آخرت میں تو نقصان ہی نقصان ہے خسارہ ہی خسارہ ہے۔


محمد حنیف گوہر بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی محنت سے دل نہیں چرایا تیاریاں کی ابتدا میں انہوں نے مشکلات دیکھیں اور چھوٹے چھوٹے کام کیے جن کا ذکر کرتے ہوئے وہ نہ کبھی گھبراتے ہیں نا شرم محسوس کرتے ہیں نہ ہی کوئی انہیں حج پہ چاہٹ ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے محنت کی ہے چوری نہیں کی اس لئے وہ سینہ چوڑا کرکے اپنا ہر محنت والا کام لوگوں کو بتاتے ہیں اگر انہوں نے چھوٹے چھوٹے کاروبار میں بھی زمین کے طور پر کام کیا یا اپنے چھوٹے چھوٹے کاروبار کیے تو آج اللہ نے ان کو ایک بہت بڑے گروپ کا چیئرمین بنایا ہے اور یہ ان کی مسلسل محنت جدوجہد اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے رہنے کا صلہ ہے ۔وہ کہتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں پر ہیں تو بات ہونا چاہیے ذہانت قابلیت اور محنت کرنے والوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا کوئی کتنی ہی رکاوٹیں پیدا کرے راستہ روکے اللہ تعالی راستہ بناتا ہے اور انسان ضرور کامیابی حاصل کرتا ہے۔



پاکستان میں رہائشی سہولتوں کی مزید ضرورت کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی کا جو دباؤ ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہر سال نئے رہائشی یونٹس کی اشد ضرورت ہے چاہے چھوٹا شہر ہو یا بڑے ان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ بلڈرز نے پاکستان میں رہائشی ظروریات کو پورا کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور ان کی بڑی خدمات ہیں پرائیویٹ بلڈرز کی بدولت کی پاکستان میں نہ صرف اچھے رہائشی یونٹس تعمیر ہوئے ہیں بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں جب ایک پروجیکٹ شروع ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ایک سو سے زائد مختلف چھوٹی بڑی صنعتوں کے لیے معاشی سرگرمی شروع ہوجاتی ہے پیسہ سرکولیشن میں آتا ہے تو لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے لوگوں میں خوشحالی آتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آباد نے مختلف حکومتوں کے سامنے سستے رہائشی مکانات اور غریبوں کے لئے سستی رہائشی اسکیموں کے منصوبے رکھے جن کو ہمیشہ سراہا گیا ماضی کی حکومتوں نے بھی ان منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور موجودہ حکومت بھی اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے امید ہے کہ اس شعبے کی اہمیت کو مزید سمجھا جائے گا اور اس سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت ملک میں عوام کے لیے بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں کچی آبادیاں بہت سے مسائل کا سبب بن رہی ہیں یہاں پر جرائم پیشہ عناصر اپنا گڑھ بنا لیتے ہیں اور ان کو آسانی سے ایسے لوگ مل جاتے ہیں جنہیں وہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں اگر حکومت آباد کے ساتھ مل کر یا اس طرح کے منصوبوں پر کام کرے جن کے نتیجے میں کچی آبادیوں کی جگہ اچھے مناسب سستے رہائشی منصوبے تعمیر کئے جائیں اور لوگوں کو اچھی رہائش دی جا سکے اور بنیادی یوٹیلٹی کی سہولتیں مہیا کی جائیں تو ایک طرف اچھا صحت مند ماحول نظر آئے گا دوسری طرف جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہوگی ملک میں اچھا صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا دنیا کے کئی ملکوں میں ایسا ہو چکا ہے اور آج بھی اس طرح کے کام ہو رہے ہیں لہذا ہمیں دوسروں سے سیکھنے اور خود اپنے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک ذہین قابل اور باصلاحیت بزنس مین اور تعلیم یافتہ ذہن موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نئے پروجیکٹس اور نئے منصوبوں کی راہ میں جو ادارے محکمہ اور افسران پرانی سوچ کی وجہ سے رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ان کے اندر جدت لانے کی ضرورت ہے لوگوں کو کاروبار میں اعتماد اور سہولت دینے کی ضرورت ہے پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین اور وسیع مواقع موجود ہیں حکومت صرف اچھا سرمایہ کاری کا دوستانہ ماحول فراہم کردے تو معاملات اچھے ہو سکتے ہیں ہمارے ملک میں نئے منصوبوں کے لیے اصل مسئلہ زمین کا ہے زمین کی قیمت بہت زیادہ ہو چکی ہے اور زمین ملتی نہیں ہے جس کی وجہ سے منصوبوں کی لاگت بڑھ جاتی ہے اور رہائشی منصوبے بھی بہت مہنگے بن رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی کی سہولتوں کی فراہمی بھی اگر و نڈو آپریشن کے ذریعے ممکن بنا دی جائے تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں اور دن دگنی رات چگنی ترقی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں