صحافی کالونی ہاکس بے لیز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی جلد منظوری متوقع ہے، ڈی جی ایل ڈی اے

کراچی ( رپورٹ: اے کے محسن) ڈی جی لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر بدر جمیل میندرو نے کہا ہے کہ صحافی کالونی ہاکس بے پلاٹوں کی لیز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوا دی گئی ہے جس کی بہت جلد منظوری  کی توقع ہے ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی پریس کلب میں اراکین گورننگ باڈی اور سینئر صحافیوں کے ساتھ میٹنگ میں کیا۔


اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل میندرو ، صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران ، سیکرٹری پریس کلب ارمان صابر ، جوائنٹ سیکرٹری حنیف اکبر ، ممبر گورننگ باڈی خورشید عباسی ، ممبر گورننگ باڈی ابوالحسن ، سابق سیکرٹریز پریس کلب اے ایچ خانزادہ ، عامر لطیف ، سینئر صحافی جی ایم جمالی ، شمس کیریو ، اے کے محسن ، اطہر حسین اور دیگر اراکین پریس کلب موجود تھے ڈاکٹر بدر جمیل میندرو کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے عید کے بعد ہاکس بے میں واقع صحافی کالونی کا دورہ کیا جائے گا اور موقع پر ہی درپیش مسائل کے حل کے احکامات دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر بلاک تھری میں گارڈز کی تعیناتی ، سولر پینل کی اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور بلاک تھری اور ٹو کے سنگم پر داخلی گیٹ تعمیر کیا جائے گا، انہوں کے کہا کہ صحافیوں کو الاٹ کردہ بلاک ٹو سے قبضہ چھڑانے کے لیے متعدد میٹنگز بورڈ آف ریونیو میں ہو چکی ہیں اس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں