اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش رنگ لے آئیں، قانون سازی پر کمیٹی تشکیل

کمیٹی کو قانون سازی سے متعلق جلد ٹی او آرز طے کرنی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد کمیٹی ٹی او آرز تیار کرکے جلد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کرے گی۔

کمیٹی قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق اپنی سفارشات اسپیکرقومی اسمبلی کوپیش کرے گی، کمیٹی میں حکومت کی جانب سے پرویز خٹک، اسدعمر، طارق بشیرچیمہ، فہمیدہ مرزا، بابراعوان، خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی شامل کئے گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی شاہدخاقان عباسی، ایازصادق، راناثنااللہ، شاہدہ اختر علی،نوید قمر، شازیہ مری اور آغاحسن بلوچ کریں گے