آئی جی سندھ کا احسن اقدام

شہید،متوفی اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ کراچی23,جون ۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران سندھ پولیس اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے ضمن میں معروف پنجاب گروپ آف کالجز،ہدف کالجز، الائیڈ اسکولز،ای ایف اے سسٹم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔جس کا مقصد محکمہ پولیس سندھ کے شہید،متوفی اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق پرائمری،سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی تعلیم کو بالترتیب بلامعاضہ، پچاس اورتیس فیصد تک کی فیس پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی ویلفیئر سندھ ، گروپ آف کالجز اور اسکولز سسٹم کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات کے مطابق الائیڈ اسکولز اور ای ایف اے اسکول سسٹم کے تحت شہدائے پولیس سندھ کے بچوں کو داخلہ، سالانہ،ماہانہ فیس، سیکیورٹی اور ایڈمیشن پروسیسنگ کی مد میں سو فیصد رعایت دی جائیگی جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز اور ہدف کالجز بھی کسی قسم کی کوئی فیس شہدائے پولیس کے بچوں سے وصول نہیں کرینگے۔متوفی یا دوران فرائض انتقال کر جانیوالے پولیس افسران کے بچوں سے مذکورہ اسکولز ماہانہ ٹیوشن فیس وصول نہیں کرینگے یا بلامعاضہ تعلیم فراہم کرینگے۔دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے افسران اور جوانوں کے بچوں کو اسکولز کی ماہانہ و داخلہ فیس میں پچاس فیصد تک رعایت دی جائیگی جبکہ کالجز بھی پچاس فیصد تک رعایت دینگے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت حاضر سروس افسران اور جوانوں کے بچوں کو اسکولز اور گروپ آف کالجز کے تحت تعلیم کی فراہمی کی فیس کے ضمن میں تیس فیصد تک رعایت دی جائیگی۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 619۔۔۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ23جون، 2021 سندھ نے قابلِ تجدید اور متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے 50 ہزار ایکڑ زمین مختص کی ہے۔امتیاز احمد شیخ کرا چی 23جو ن ۔وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات کے لئے متبادل اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں پر سندھ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس نے 50 ہزار ایکڑ زمین شفاف توانائی کے منصوبوں کے لئے مختص کی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی شمسی شفاف توانائی ( Energy Clear Solar) کانفرنس سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے متبادل اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے یہ کہہ کر رد کیا جاتا ہے کہ ہم توانائی میں خود کفیل ہیں۔جبکہ حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں اور گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے صاف عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ہم 37 ہزار میگاواٹ بجلی کے حامل ہیں لیکن پریزینٹیشن میں بتایا جاتا ہے کہ صرف 23 ہزار میگا واٹ بجلی دستیاب ہے۔انہوں نے شکایت کی کہ سندھ کے حصے کی گیس بھی ہمیں نہیں مل رہی جس کی وجہ سے صنعتی عمل شدید متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ عدم تعاون دانستہ ہے۔انہوں نے چیئرمین نیپرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئرمین نیپرا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو گرڈ لائسنس دینے میں مکمل تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل کے لئے وفاقی حکومت گرڈ فراہم نہیں کرپارہی اور جب سندھ حکومت خود اپنی پیداواری بجلی کے لئے گرڈ بنانا چاہتی ہے تو اس میں بھی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ لوگوں کے لئے عذاب بن گئی ہے اور اس سے نجات کا واحد ذریعہ ہے قدرتی ذرائع سے توانائی کا حصول ہے۔تقریب سے چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف ایچ فاروقی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر آ لٹرنیٹ انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ شاہجہان مرزا، کنٹری مینیجر ہواوے Huawei پاکستان رابن زنگ Robin Xing ، کانفرنس کے منتظم نعیم قریشی اور سورج اور ہوا سے بجلی حاصل کرنے والی کمپنیوں کے سینئر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر620۔۔۔ایس اے این
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ23جون، 2021 پریس ریلیز کراچی23 جون ۔سندھ کے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاق کی جانب سے قومی شاہراہیں اورہوائی اڈے گروی رکھنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پورا ملک گروی رکھ دیا جو ادارے رہ گئے تھے ان کو بھی اب گروی رکھا جارہا ہے. انہوں نے مزیدکہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو تباہ کرنے کی قسم کھائی ہو ئی ہے.اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتی ہے, عوام وفاقی حکومت کو اسلام آباد ایکسپر یس وے، اسلام آباد پشاور موٹرو ے،پنڈی بھٹیاں, لاہور سیکشن اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی نہیں رکھنے دیں گے۔ انہوں نے وفاق سے سوال کیا کہ اگر معیشت ترقی کررہی ہے تو پھر قومی شاہراہیں, ہوائی اڈے کیوں گروی رکھے جارہے ہیں, اگر گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی جارہی ہے, غلط بیانی اور جھوٹ بولنا حکمرا نو ں کا معمول بن چکا ہے۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ23جون، 2021 ایکسائز پولیس کی کارروائی، 26 کلو گرام چرس برآمد۔ تین ملزمان گرفتار،صوبائی وزیر مکیش کمار چاو ¿لہ کی مبارکباد کراچی 23 جون۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی میں محکمہ ایکسائز پولیس جیکب آباد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر علی گوہر سہتو کی سربراہی میں ایک مشکوک مزدا ٹرک نمبر این اے ای- 900 کی ایکسائز چیک پوسٹ نزد زرعی کالج شکارپور روڈ جیک آباد پر تلاشی کے دورا ن اس کے خفیہ خانوں سے 26 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تین ملزمان محبوب خان، شیر محمد اور محمد شفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا مزدا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاو ¿لہ نے مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ منشیات فروش کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 621۔۔۔ایم یو