ایان ایکسپریس کی فلائٹ خالی آتی اور بھر کر جاتی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ این ایف سی میں کسی صوبےکو حصہ کم نہیں دیا، سندھ کو جو پیسہ ملتا اس کا استعمال غیر ضروری نجی دوروں کے لئے ہوتا تھا، ایان علی ایکسپریس بھی کراچی ایئرپورٹ سے چلا کرتی تھی،ایان ایکسپریس کی فلائٹ خالی آتی اور جاتی بھر کر تھی،سندھ حکومت کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، یہ باپ کا ملک سمجھ کر چلا رہے ہیں،عوام کوپیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔منگل کوگورنرہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے کہاکہ سندھ کے سارے وڈیروں نے ایگر یکلچرٹیکس صرف 61کروڑ روپے دیا، پیپلز پارٹی پانی پر سیاست کررہی ہے،ویکسین وفاق نے سب سے زیادہ سندھ کو دی ہے،سندھ حکومت نے کتے کی ویکسین تک نہیں خریدی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر ٹیکس کلیکشن میں ناکامی کا الزام لگایا، ان کو وفاقی حکومت کی ٹیکس کلیکشن کی فکر کیوں ہے ؟ گزشتہ سال سندھ حکومت نے 128 ارب کا ٹیکس ہدف رکھا، سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی۔
https://jang.com.pk/news/946289?_ga=2.61247980.1354070207.1624412969-418852750.1624412961