بنی گالہ تو ریگولرائزڈ ہوگیا لیکن گجر نالہ کے رہائشوں کے گھر مسمار کئے جاتے ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کو مجھ سے براہ راست بات کرنی چاہئے، گورنر کے ذریعے بات نہ کرے، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ، بلڈر رہائشیوں کو معاوضہ دے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین وفاقی حکومت خرید کر صوبوں کو دے رہی ہے

وزیراعظم نے این سی او سی اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کریں اور ہم آئندہ تین ماہ میں 10.8 ملین افراد کو ویکسین کرنا چاہتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بنی گالہ تو ریگولرائزڈ ہوگیا لیکن گجر نالہ کے رہائشوں کے گھر مسمار کئے جاتے ہیں، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے بلڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشیوں کو معاوضہ دے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب اگر ہمارے ہاں لگنے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے

یو اے ای نے بھارتی ایئرلائنز کو اجازت دی ہے لیکن پاکستان کی پروازوں کو اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ28 جون کو پاس کریں گے اور مزدور کارڈ بھی نادرا کے ساتھ شروع ہو جائیں گے۔

https://jang.com.pk/news/946256?_ga=2.56467051.1354070207.1624412969-418852750.1624412961
—————————-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کیلئے کنٹریکٹرز کو نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے امکان کو رد کر دیا ہےاور کہا ہےکہ ایف بی آر 200ارب روپے کے سالانہ ٹیکس ریونیو کو چھوڑ نہیں سکتا ، کمیٹی میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ کنٹریکٹرز کے ودہولڈنگ ٹیکس کو 7.5فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا جائے اور ذرائع آمدن کے بارے میں سوال نہ کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دی جائے ، جس سے تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گااور پہلے سے اعلان کردہ تعمیراتی پیکچ کو مزید تین ماہ کی توسیع کیلئے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی ہوئی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس طرح کی کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں دی جاسکتی ، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے کہا کہ ملک کے 23 شہروں میں جائیداد کے ویلیوایشن ریٹس کو بڑھانے کا امکان ہے جس سے چار سال بعد فروخت کی جانیوالی جائیداد پر 50لاکھ روپے کے منافع پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے موجودہ ویلیوایشن ریٹ مارکیٹ ریٹ کا 70فیصد ہیں۔
————————
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے اورنگی اور گجر نالوں کے متاثرین پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ متاثرین کی داد رسی کرنے اور مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر تشدد انتہائی افسوسناک ہے، متاثرین اپنے مسائل کے حل اور انصاف کے حصول کے لیے حکمرانوں کے پاس نہیں جائیں تو اور کہاں جائیں؟ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے اور ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ کسی بھی رہائشی یا تجارتی و کاروباری متاثرین کو معاوضہ اور متبادل دیئے بغیر ہر گز بے دخل نہ کیا جائے، روزگار اور رہائش سے محروم کرنا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے ساتھ اُن عناصر اور متعلقہ ذمہ داران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جن کی سرپرستی اورملی بھگت سے یہ تجاوزات قائم ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس لیز اور دیگر دستاویزات موجود ہیں وہ متعلقہ حکومتی محکموں نے ہی ان کو دیئے ہیں۔
————————