خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے خاتون کو ہراساں کرنے کی 5 شکایات کے ازالہ میں غفلت برتنے پرDGایف آئی اے کو شفاف انکوائری کرکے متعلقہ افسران کو معطل کرنیکی اور خاتون کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) سیٹیزن پورٹل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرا عظم کوشکایت ملی کہ خاتون نے ہراساں کرنے کے خلاف سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی لیکن خاتون کی شکایت کے ازالہ میں غفلت برتی گئی، وزیر اعظم نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری کی غرض سے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی، بیان کے مطابق خاتون نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 5 مرتبہ شکایات درج کی تاہم ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہ کی، وزیر اعظم نے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن کی ہدایت کی، خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا اور ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے خاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔
https://jang.com.pk/news/946243?_ga=2.56467051.1354070207.1624412969-418852750.1624412961