پاکستان میں 100 ارب روپے کا بزنس کرنے والی بسکٹ انڈسٹری کو کن چیلنجوں کا سامنا ہے ؟

پاکستان میں روایتی اور غیر روایتی بسکٹ بنانے والے کمپنیاں مختلف مشکلات اور زبردست چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان کے بسکٹ انڈسٹری مسلسل ترقی کر رہی ہے

پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 3 لاکھ ٹن کی پروڈکشن اور سو ارب روپے تک کا بزنس کرنے والی بسکٹ انڈسٹری نئے فلیورز کا تجربہ کرتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ملکی اور بین الاقوامی بسکٹ کمپنیاں اپنی پروڈکشن اور سیل بڑھانے کے لئے مارکیٹنگ کے نئے جارحانہ انداز بھی اپنا رہی ہیں اور اپنی روایات کو بھی آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی بھاری سرمایہ کاری اور جارحانہ مارکیٹنگ کے انداز کے باوجود ملکی سطح پر کام کرنے والی بسکٹ کمپنیاں نہ صرف اپنا حصہ مارکیٹ سے حاصل کر رہی ہیں بلکہ اس میں اضافہ بھی کر رہی ہیں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی وجہ سے بسکٹ انڈسٹری میں ملک کے طول و عرض میں روزگار کے وسیع مواقع بھی لوگوں کو میسر آئے ہوئے ہیں ان کمپنیوں کے سیلزمین سے لے کر دکانوں ہوٹلوں شاپنگ مالز اور تقریبات میں استعمال ہونے والی بسکٹ مصنوعات اور ان کی فیکٹریوں میں پروڈکشن اسٹاف سے لے کر را مٹیریل فراہم کرنے والوں تک اور پرنٹنگ کے کام سے لے کر پیکجنگ کے کاروبار تک متعدد شعبوں میں لوگوں کو روزگار فراہم ہو رہا ہے جس کا بنیادی ذریعہ یہ بسکٹ کمپنیاں ہیں اس کے علاوہ ان کے اشتہارات کی تیاری میں میڈیا انڈسٹری اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے لے کر ماڈلنگ کرنے والوں اور پروڈکشن ہاؤس تک مختلف شعبوں کے لئے شمار لوگوں کے روزگار وابستہ ہیں ۔۔۔۔۔۔پاکستان کی بسکٹ انڈسٹری کو مختلف مسائل اور مشکلات چیلنجوں کا سامنا ہے را میٹیریل کی فراہمی اور اعلی کوالٹی کی یقین دہانی اور ملک کے طول و عرض میں مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے ٹرانسپورٹ کی کمپنیاں اور ٹرانسپورٹرز اور اس سے وابستہ مختلف شعبوں میں بھی لوگوں کو اس بسکٹ انڈسٹری کی وجہ سے روزگار کے مواقع میسر آئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک میں بڑا مسئلہ نقلی کمپنیوں کی بسکٹ سازی کا ہے جو نہ تو کہیں پر رجسٹرڈ ہیں نہ ٹیکس ادا کرتی ہیں اورنہ کوالٹی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی ذمہ داری لیتے ہیں درحقیقت نقلی بسکٹ تیار کرنے والے سارا کام ہی چوری کے فلسفے پر کر رہے ہیں وہ بڑی بڑی مشہور کمپنیوں کے مشہور برانڈز کی نقل تیار کرتے ہیں اور خوبصورت جعلی پیکنگ اور کمال ہو بہو پرنٹنگ کا سہارا لے کر اپنی جعلی مصنوعات کو اصلی ناموں سے فروخت کرتے ہیں زیادہ تر ایسا کام تو دراز علاقوں میں ہوتا ہے لیکن اب ان جعلسازوں کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ یہ بڑے شہروں میں بھی اپنی نقلی مصنوعات کی فروخت ممکن بنا لیتے ہیں اور ان کو پکڑنے والا کوئی نہیں ۔ایسے جعلسازوں کے بارے میں مختلف شکایات سامنے آتی رہتی ہیں مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اصلی مصنوعات کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن دور دراز علاقوں میں سادہ لوح لوگ ان جعل ساز کمپنیوں کی جعلی مصنوعات کا شکار ہو جاتے ہیں یہ ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے اور اس میں بہت پیسہ ہے اگر یہ جعلی نیٹورک پکڑے جائیں اور ان کا قلع قمع کر دیا جائے تو بہت سارے ٹیکس مزید قومی ترقی خزانے میں جمع ہو سکتے ہیں ۔بسکٹ انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنا بھی ایک اہم معاملہ ہے اس حوالے سے ٹیکس اور ڈیوٹی اور را مٹیریل پر ٹیکس اور اس کی مہنگائی اہم فیکٹر ہے ۔پاکستان میں جو کمپنیاں ڈبہ پیک بسکٹ بیچ رہی ہیں یا بچوں کے لئے چھوٹے ٹکی پیک اور منی بیک فروخت کرتی ہیں وہ سب زیادہ تر ٹیکس نیٹ میں ہیں لیکن عام دکانوں بیکریوں اور چھابڑیوں میں جو بسکٹ بیچے جا رہے ہیں ان کا کوئی شمار نہیں ہوتا وہ کسی ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے وہ سیل اور اس پر آمدنی کسی حساب کتاب میں نہیں ہوتی ۔اس لیے پاکستان میں غیر روایتی ڈسٹرکٹ انڈسٹری کا حجم بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ پاکستان کے شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز گاؤں دیہاتوں میں کھلے بسکٹ زیادہ کھائے اور پسند کیے جاتے ہیں چھوٹی چھوٹی بیکریاں اور بڑے بیکر بھی کھلے بسکٹ فروخت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان میں ویسے تو قیام پاکستان کے بعد سے ہی مختلف غیر ملکی کمپنیوں نے بسکٹ یہاں پر بیچنے شروع کیے اور اپنے پروڈکٹ متعارف کرائیں بعد میں پاکستان کی اپنی کمپنیاں بھی سامنے آئیں اور مقابلہ سخت ہو گیا اس وقت پاکستان میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز EBM اور کانٹینینٹل بسکٹ لمیٹڈ CBL اس میدان میں سب سے بڑے پلیئرز مانے جاتے ہیں ان کے علاوہ متعدد چھوٹی بڑی کمپنیاں اپنا کام کر رہی ہیں مختلف غیر ملکی کمپنیوں کے بسکٹ بھی پاکستان میں فروخت ہوتے ہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بھاری سرمایہ کاری کے باوجود پاکستان کی بسکٹ کمپنیاں ہر قسم کے حالات میں اپنا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بسکٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا حصہ انگلش بسکٹ مینوفیکچرز ای بی ایم کے پاس ہے ان کے بعد کانٹینینٹل بسکٹ کا نمبر آتا ہے ۔
——————
By-Salik-Majeed——whatsapp—-92-300-9253034