پاکستان میں کولڈ ڈرنک کے خلاف جاری مہم کے پیچھے کون ؟

پاکستان میں کولڈ ڈرنک کے خلاف جاری مہم کے پیچھے کون ؟۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بحث کنزیومر حلقوں میں جاری ہے کہ ہر تھوڑے عرصے بعد پاکستان میں کولڈ ڈ رنک کے خلاف ایک منظم انداز سے منفی مہم کو شروع کر دیتا ہے کچھ دن یہ پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر ہوتا ہے پھر اخبارات اور میگزین میں ایسی خبریں اور مضامین شائع کیے جاتے ہیں جن میں کولڈ ڈرنک کے نقصانات اور صحت پر مضر اثرات کے حوالے سے بحث کی جاتی ہے آجکل ایک مرتبہ پھر یہ بحث جاری ہے کیوں کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک نئی مہم مارکیٹ میں آ چکی ہے مختلف سوشل میڈیا پیجز اور پلیٹ فارم پر کولڈرنک کے گلاس میں چھپا کینسر کا تحفہ ۔۔۔۔۔۔کے عنوان سے مضامین اور تبصرے سامنے آرہے ہیں جن میں روایتی انداز سے مختلف حوالے دے کر گولڈ رنگ کے استعمال کو نقصان دہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور منیب چلانے والوں کا باقاعدہ مقصد کولڈرنک سے لوگوں کو متنفر کرنا ہے بلکہ خوف زدہ کرنا ہے اور خوف پھیلا کر کولڈ ڈرنک کی مقبولیت اور فروخت کو متاثر کرنا ہے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کوئی ایسا کر رہا ہے ماضی میں بھی بہت سے لوگوں نے اس طرح کی اوچھی حرکتیں کی اور ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن ہمیشہ ایسی منفی مہم کا اثر الٹا ہوا اور لوگوں نے ایسی مہم کو مسترد کیا پاکستان میں سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر سال نمایاں اضافہ ہوا پاکستان میں سافٹ ڈرنک کو پسند کرنے والوں کی اکثریت کولڈ ڈرنک کے خلاف چلائی جانے والی ایسی کسی بھی مہم کو ہمیشہ رد کرتی آئی ہے اور اس کے مضموم مقاصد کو پڑھے لکھے طبقے نے مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

آئیے آپ بھی پڑھیں کہ ان دنوں نئی مہم کس اندازسے چلائی جا رہی ہے جب اس طرح کی تحریر آپ کی نظروں کے سامنے سے گزرے گی تو آپ کو خود اندازہ ہوجائے گا کے اس کے مقاصد کیا ہیں ۔
———————-
موسم گرما میں کولڈ ڈرنکس پینا عام ہوجاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے سافٹ ڈرنکس آپ کو بے شمار بیماریوں کا تحفہ دے سکتی ہیں جن میں کینسر بھی شامل ہے۔

سافٹ ڈرنکس کے یوں تو بے حد نقصانات ہیں جن میں سب سے عام موٹاپا اور ذیابیطس ہے، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کے دیر سے ظاہر ہونے والے نقصانات اور بیماریوں کی بھی طویل فہرست ہے جس میں دانتوں اور ہڈیوں کو نقصان، جلدی امراض، امراض قلب، ڈپریشن، مرگی، متلی، دست، نظر کی کمزوری اور جلد پر خارش شامل ہیں۔

تاہم ان خطرناک ڈرنکس کا ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں متعدد اقسام کے کینسر اور سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے درمیان مضبوط تعلق کو دیکھا گیا، تحقیق کے مطابق ہفتے میں صرف دو سافٹ ڈرنکس ہی انسولین کی سطح بڑھا دیتے ہیں جس سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح روزانہ ایک سافٹ ڈرنک کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکان میں اضافہ کردیتا ہے۔

سافٹ ڈرنک میں شامل اجزا 6 اقسام کے کینسر پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں، اور اس کے باعث ہونے والے کینسر میں پیٹ اور مثانے کا کینسر سب سے عام ہے۔

ماہرین کے مطابق اس زہر کو اپنی غذا سے دور رکھنا چاہیئے اور اس کی جگہ پانی، تازہ پھلوں کا جوس اور شیکس استعمال کرنے چاہئیں۔————-

—————————

زیادہ پرانی بات نہیں ہے جو پاکستان کے ایک معروف معالج کے نام سے یہ پیغام نشر کیا گیا کہ کولڈرنک کے استعمال سے صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں لہذا ان کا استعمال ترک کر دیا جائے لیکن یہ آڈیو میسج بعد میں جعلی اور نقلی ثابت ہوا اور یہ بات واضح ہوگئی کہ مضموم مقاصد کے لیے ایسی منفی مہم شروع کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو اپنی موت آپ مر گئی ۔پاکستان میں ایسے عناصر موجود ہیں جو دوسرے کے کاروبار کا صحت مند انداز سے مقابلہ کرنے کی بجائے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آتے ہیں اور دوسروں کو نقصان پہنچا کر خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن کنزیومر مارکیٹ میں منفی مہم چلا کر کسی پروڈکٹ کی مقبولیت کو متاثر کرنا اب آسان نہیں رہا کیونکہ لوگ حقائق جان جاتے ہیں اور ایسی منفی مہم چلانے والے ایکسپوز ہو جاتے ہیں اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا بلکہ وہ ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں ۔پاکستان میں کولڈ ڈرنک کے خلاف چلائی جانے والی ایسی منفی مہم کا حشر بھی ایسا ہی ہوا ہے ماضی میں بھی ایسا ہوتا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ ایسی منفی مہم چلانے والے صرف دوسروں کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتے ہیں ان کے پاس کوئی ٹھوس مقاصد اور وجہ نہیں ہوتی جس پر لوگ دھیان دیں یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی کسی بھی منفی موہن کی عمر زیادہ نہیں ہوتی اور وہ تھوڑے ہی دنوں میں اپنی موت آپ مر جاتی ہے دوسری طرف پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی کولڈ ڈرنک مصنوعات کی مانگ مقبولیت اور فروخت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جو ان کے معیارکوالٹی پسندیدگی اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے
————————–
Jeeveypakistan.com-report——-whatsapp—–92-300-9253034