دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پی ایس ایل 6 سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پہلے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی نے پشاور کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی نے ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حضرت ﷲ زازئی اور شعیب ملک نمایاں کھلاڑی رہے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے کھلاڑی حضرت ﷲ زازئی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محض 38 گیندوں پر 77 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ شعیب ملک نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے ایک چھکا اور 2 چوکے لگائے۔

کراچی کنگز کی طرف سے تھیسارا پریرا نے 2 جبکہ نور احمد اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 176رنز کا ہدف

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 175رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 176رنز کا ٹارگٹ دیا۔ کراچی کی جانب سے بابر اعظم اور تھیسارا پریرا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے لگائے، تھیسارا پریرا نے برق رفتار 37 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض، محمد عرفان اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے دوسرا ایلی منیٹر کھیلے گی، جس کی فاتح ٹیم 24 جون کو فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔

————————–

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے فتح حاصل کر کے دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے پہلے ایلمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد 26 رنز بنانے والے شرجیل اپنی وکٹ سے محروم ہو گئے۔

ابھی کراچی کنگز اس دھچکے سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں عمید آصف نے نیوزی لینڈ سے آئے مارٹن گپٹل کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

بابر نے دانش کے ساتھ مل کر اسکور کو 73 تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن تیزی سے رنز نہ بننے کے باعث پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے دانش عزیز بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور کسی بھی موقع پر کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 45 گیندوں پر صرف 53 رنز بنائے۔

اس مرحلے پر پریرا نے تیزی سے کھیلنے کا بیڑا اٹھایا اور خالد عثمان کے ایک اوور میں 22 رنز بٹورنے کے ساتھ ساتھ 18 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عمید آصف نے انہیں چلتا کردیا جبکہ چیڈوک والٹن نے صرف 9رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں عماد وسیم سمیت کراچی کنگز کے ٹیل اینڈرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت دفاعی چیمپیئن ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حضرت اللہ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو اوپنرز نے 49نز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن ایک ہی اوور میں دو چوکے لگانے کے بعد کامران اکمل افغان اسپنر نور احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔

دوسرے اینڈ سے زازئی نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن امام الحق 17 گیندے کھیلنے کے باوجود صرف 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔

پریرا نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے اگلے اوور میں زازئی کی اہم وکٹ حاصل کی جنہوں نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77رنز بنائے۔

شعیب ملک کا ساتھ دینے عثمان خالد آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو ہدف کے انتہائی قریب پہنچا دیا لیکن پھر دونوں ہی بلے باز بالترتیب 30 اور 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

آخری اوور میں زلمی کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے لیکن کراچی کنگز کے فیلڈرز نے دو اہم کیچ ڈراپ کر کے اپنی ٹیم کی فتح کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں 5وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کے پاکستان سپر لیگ میں سفر کا خاتمہ ہو گیا جبکہ پشاور زلمی کا فائنل میں رسائی کے لیے کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ ہو گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابراعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، تھسارا پریرا، عماد وسیم، دانش عزیز، نور احمد، محمد عامر، محمد الیاس، ارشد اقبال۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، امام الحق، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، خالد عثمان، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران۔
————
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی ہے۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حضرت اللہ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور کنگز کو اوپنرز نے 49نز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن ایک ہی اوور میں دو چوکے لگانے کے بعد کامران اکمل افغان سپنر نور احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔
دوسرے اینڈ سے زازئی نےنصف سنچری مکمل کی لیکن امام الحق 17 گیندوں کھیلنے کے باوجود صرف 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔پریرا نےاپنے اگلے اوور میں زازئی کی اہم وکٹ حاصل کی جنہوں نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77رنز بنائے۔شعیب ملک کا ساتھ دینے عثمان خالد آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو ہدف کے انتہائی قریب پہنچا دیا لیکن پھر دونوں ہی بلے باز بالترتیب 30 اور 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

آخری اوور میں زلمی کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے لیکن کراچی کنگز کے فیلڈر نے دو اہم کیچ ڈراپ کر کے اپنی ٹیم کی فتح کی امیدوں پر پانی پھیر کردیا اور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں 5وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کا پاکستان سپر لیگ میں سفر کا خاتمہ ہو گیا اور پشاور زلمی کا فائنل میں رسائی کے لیے آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ ہو گا۔
اس سے قبل ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے ایلمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد 26 رنز بنانے والے شرجیل اپنی وکٹ سے محروم ہو گئے۔ اگلے اوور میں عمید آصف نے نیوزی لینڈ سے آئے مارٹن گپٹل کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔
بابر نے دانش کے ساتھ مل کر سکور کو 73 رنز بنائے لیکن تیزی سے رنز نہ بننے کے سبب پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے دانش عزیز بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ بابراعظم پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور کسی بھی موقع پر کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے، وہ 45 گیندوں پر صرف 53 رنز بنا سکے۔ پریرا نے تیزی سے کھیلنے کا بیڑا اٹھایا اور خالد عثمان کے ایک اوور میں 22 رنز بٹورنے کے ساتھ ساتھ 18 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عمید آصف نے انہیں چلتا کردیاجبکہ چیڈوک والٹن نے صرف 9رنز بنائے۔
اختتامی اوورز میں عماد وسیم سمیت کراچی کنگز کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت دفاعی چیمپئن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔۔ آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہو گا۔ میچ کے لیے کراچی کنگز عماد وسیم(کپتان)، بابراعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، تھیسارا پریرا، عماد وسیم، دانش عزیز، نور احمد، محمد عامر، محمد الیاس، ارشد اقبال کے ساتھ میدان میں اتری ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، امام الحق، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، خالد عثمان، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران شامل ہیں