سابق وزیر اعظم بے نظیر شہید کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب

جدہ سعودی عرب کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین کی صدارت میں پی پی پی کی شہید
چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما میاں الطاف حسین اور مہمانانِ اعزازی میں پیپلز یوتھ أرگنایزیشن سعودی عرب کے صدر محمد کلیم خان، پی پی پی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ شامل تھے۔۔تلاوت کلام پاک کی سعادت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معروف شاعر اور ناظم تقریب آفتاب علی ترابی نے پیش کی۔کورونا کی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ تقریب منعقد کی گئی۔


زمرد خان سیفی نے قائدین کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے صدر تصور چوہدری نے کہا کہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت، خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ہے بلکہ تجدید عہد کے لئے بھی ہے۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن واپسی کو ترجہ دی اور آمریت کے سامنے اپنے بابا شہید ذولفقار علی بھٹو کی طرح ڈٹ گئیں۔ بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں۔ تصور چوہدری نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔ اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ولولہ انگیز قیادت موجود ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے سعودی عرب کی پاکستان دوستی کو سراہا اور کہا کہ مسلم امہ کے لئے اور خاصکر پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ آفتاب علی ترابی نے پر جوش انداز میں نظم پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔ تقریب سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر کلیم خان نے اپنے خطاب میں محترمہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے شانہ بہ شانہ بھٹو ازم کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ تقریب سے ناہب صدر پی پی پی ملک جاوید حسین نے اور اسد اکرم نے بھی شہید رانی کو خراجِ تحسین پیشں کیا۔ تقریب میں شامل۔وسیم اکرم۔ ملک الیاس اعوان۔ راجہ عبید۔ ملک مدثر۔ ملک تکاثر عباس۔ اکرام اللہ کولی اور۔ محمد اعجاز بھی شامل تھے۔۔آخر میں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرحوم قائدین کی مغفرت کی دعا اور وطن عزیز پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشی اور استحکام کی دعا کی گی۔