140

بھارتی شہریت لینے والی کراچی کی دو بہنیں کون ہیں ؟

بھارت نے کراچی میں پیدا ہونے والی دو بہنوں ندا اور ماہ رخ کو بھارتی شہریت دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ندا نسیم اور ماہرخ نسیم کے والد بھارتی شہری ہیں جبکہ ان کی والدہ پاکستانی ہیں دونوں بہنوں کے والدین کی شادی انیس سو نواسی میں ہوئی تھی اور دونوں بہنیں کراچی میں پیدا ہوئی تھیں ماہ رخ نسیم کی پیدائش انیس سو اکانوے میں جبکہ ندا کی پیدائش انیس سو پچانوے میں کراچی میں ہوئی اور اس کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ بھارت منتقل ہوگئی


جہاں ان کی والدہ کو 2007 میں بھارتی شہریت مل گئی لیکن دونوں بہنوں کو اس حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا طویل قانونی جدوجہد کے بعد ندا اور معروف دونوں کو بھارتی شہریت مل گئی ۔دونوں بہنوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق چونکہ پاکستان سے تھا اس لیے انہیں بھارتی شہریت حاصل کرنے میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن بالآخر ان کا مسئلہ حل ہوگیا اور اب وہ بھارتی شہری کے طور پر وہاں رہ سکیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں