وائس چانسلر کے الزامات من گھڑت ہیں

گورنرخیبرپختونخواکی جانب سے کہا گیا ہے کہ وائس چانسلروویمن یونیورسٹی کےالزامات من گھڑت ہیں،ڈاکٹر شاہانہ عروج کاصوبائی تعصب کا رنگ دینا درست نہیں، غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث رہیں، ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی صوابی صوبائی تعصب کا بہانہ بنا کر اصل حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں،درحقیقت ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کو جبری رخصت پر بجھوانے کا حکم گورنر انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر دیا گیا جس کو صوبائی تعصب کا رنگ دینا درست بات نہیں، جبری رخصت کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن نمبر 2163-P/2021کے تحت رجوع کر چکی ہیں جو کہ ان کا قانونی حق ہے لیکن عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے وہ صوبائی حکومت اور چانسلر/گورنر خیبر پختونخوا پر من گھرٹ الزامات لگا رہی ہیں جو کہ انتہائی نامناسب فعل ہے

https://jang.com.pk/news/944863?_ga=2.62520873.40552728.1624158165-655686473.1624158156