92 کروڑ روپے لوٹنے کا الزام، حاجی آدم جوکھیو اور لعل محمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے گلشن الہی کے نام پر عوام سے 92کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں حاجی آدم جوکھیو اور لعل محمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس 19جون کوڈائریکٹر جنرل نجف قلی مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں گلش الہی کے ساتھ کریم ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف گلشن دوزان ہاوسنگ پر وجیکٹ کے نام پر عوام سے 30کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹنے کے الزام میں بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں لینڈ یوٹلائزیشن ڈیپارٹمنت افسران کے خلاف سندھ کی400ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کرنے ، جعلی انوائس پر سیلز ٹیکس ری فنڈ حاصل کرنے والے نعمان بھٹی اور محمد شفیق کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ کیا گیا جبکہ ریجنل بورڈ نے خالد سولنگی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بھی عوام کو دھوکہ دے کر لوٹنے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی

، اجلاس میں سابق سیکریٹری سندھ اسمبلی ہادی بخش اور دیگر کے خلاف جاری انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دی۔