پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اجلاس منعقد کیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اجلاس منعقد کیا گیا جس ملک کی موجود صورتحال سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور کشمیر میں جاری الیکشن مہم اور پیش کردہ بجٹ مالی سال 2021ء پر گفتگو قابل ذکر رہی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد اعوان کی دعوت پر تمام عہدیدارن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس فارمولے کو فوقیت دیتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا جو تجویز پیش کی گئی ہے وہ ہی بہتر طریقہ کار ہے ایوان بالا میں اس پر غور کیا جائے۔ اور موجودہ پیش کیا گیا بجٹ نہایت ظالمانہ ہے اس کے بعد بھی کئی منی بجٹ آتے رہیں گے اس حکومت نے عام لوگوں کی زندگی ایک عذاب بنا کر رکھ دی ہے یہ عوامی حکومت ہوتی تو عوام کی تکلیف کا احساس ہوتا مگر یہ تو قوم پر زبردستی مسلط کیئے گئے ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ جناب رانا محمد خالد ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی۔ کلچرل ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن ریاض راٹھور۔ ملک عابد اعوان۔ مڈل ایسٹ نائب صدر وسیم ساجد۔ جناب یونس ابو غالب غلام نبی نواب سردار محمد رزاق صداقت علی بھرگھوش ملک ابرار اعوان۔ ملک عبدالکریم ۔جنرل سیکرٹری ریاض رانا عدیل اور سیکرٹری اطلاعات ریاض شریف بلوچ بھٹو نے شرکت کی

ریاض ( ناظم علی عطاری )