وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک سعودی تعلقات ماضی کی نسبت موجودہ دور میں زیادہ مستحکم ہوئے ہیں پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک سعودی تعلقات ماضی کی نسبت موجودہ دور میں زیادہ مستحکم ہوئے ہیں پاک سعودی تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں
سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک سے تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی اور ورکرز کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں فلسطین کے ایشو پر پاک سعودی پالیسی یکساں طور پر آگے بڑھ رہی ہے اور فلسطینیوں کی ازادی تک یہ پالیسی جاری رہے گی سعودی عرب نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور سعودی قیادت کشمیر ایشو پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم مسلمان ممالک کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی تنظیم امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بناتی ہے تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف اور جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے بھی پاک سعودی تعلقات پر اظہار خیال کیا

سعودی عرب (ناظم علی عطاری)