111

سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

کراچی – سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات۔ اس موقع پر سینیٹر سجاد حسین توری، ایم این اے نجیب ہارون، نادر لغاری اور مشیر برائے چیئرمین سینٹ عابد حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور دلچسپی کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا عندیہ جبکہ صوبہ سندھ کی عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


ملاقات میں گورنرہاﺅس میں طلباءو طالبات کے گائڈڈ ٹورز سمیت ادبی ، تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ پچھلے 7 ماہ میں مختلف اسکولوں کے تقریباً 8 ہزار طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ نے گورنر ہاﺅس کی تاریخی عمارت، قائد اعظم کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیاءاور دفتر کا دورہ کیا ، اس کے علاوہ گورنر ہاﺅس میں یتیم بچوں کے لئے کارناول اور خصوصی افراد کے لئے مختلف پروگرامز بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں