بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد، حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کی رپورٹس کا نوٹس

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد، حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کی رپورٹس کا نوٹس

ہر کیس کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بے گناہ جیل میں نہ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلی کو ہدایت

اگر غلطی سے پرامن احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی فوری رہائی کا بندوبست کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
———————
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مزید ایک امیدوار کے نام کی منظوری دے دی

آزاد جموں کشمیر ایل اے 33 سے محمد جاوید المعروف شوکت جاوید میر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے اب تک 45 میں سے 43 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں

آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر دو حتمی امیدواروں کے نام کا فیصلہ بعد میں کریں گے