76

رشتے سے انکار پر نوجوان نے بارہویں جماعت کی طالبہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے سر کے بال کاٹ دیے

معاشرے میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی اقدامات ناکافی ہیں اور معاشرے میں مزید شعور اور آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا بھی ضروری ہیں۔ لاہور میں رشتے سے انکار کرنا لڑکی والوں کو مہنگاپڑگیا جس لڑکے کو رشتے سے انکار ہوا اس نے گھر پہنچ کر بارہویں جماعت کی طالبہ پر اس کے چھوٹے بہن بھائیوں کے سامنے تشدد کیا اور سر کے بال کا ٹ دئیے واقعے کے وقت متاثرہ لڑکی کے مطابق ماں گھر پر موجود نہیں تھی ملزم گھر میں زبردستی کو اس کرایا چھوٹے بہن بھائیوں اور اس پر تشدد کیا یہ واقعہ لاہور کی فیکٹری ایریا میں پیش آیا پولیس کے مطابق لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے لڑکی کی والدہ کے مطابق ملزم لڑکی کا رشتے دار ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن شادی سے انکار پر ملز م نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں