رونالڈو کی ایک حرکت، کرسٹیانو رونالڈو کا کوکا کولا کی بوتل کو ہٹا کر پانی کو قریب کرنے پر محض تین دن میں کمپنی کے سوا6 کھرب روپے ڈوب گئے


دنیا کے مشہور فٹبالر رونالڈو کی ایک حرکت سے بڑی سافٹ ڈرنک کمپنی کو 4 ارب ڈالر(6 کھرب 25 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے)کا نقصان ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو آج کل یوروکپ میں اپنی قومی ٹیم پرتگال کی نمائندگی کر رہے ہیں۔تو واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ منگل کو ہنگری کے خلاف ایک گروپ میچ سے قبل انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں آتے ہی اپنے سامنے رکھی اس سافٹ ڈرنک کی دو بوتلوں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیا۔پھر انھوں نے پانی کی بوتل اٹھائی اور اسے لہرایا اور پرتگالی زبان میں لفظ ’ایگوا‘ کہا جس کے معنی ہیں ’پانی‘، یعنی بظاہر وہ سافٹ ڈرنک پر پانی کو ترجیح دینے کا اشارہ دے رہے تھے۔یہ ویڈیو سامنے آتے ہی دنیا بھر میں شائقین اس پر طرح طرح کے تبصروں میں مصروف تھے مگر جلد ہی صورتحال اس وقت بدل گئی جب معیشت پر رپورٹ کرنے والے جریدوں نے مشروب کے شیئرز میں گراوٹ کی خبر دی۔


—————–
بات یہ قابل غور نہیں کہ 🙄
پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو کا کوکا کولا کی بوتل کو ہٹا کر پانی کو قریب کرنے پر محض تین دن میں کمپنی کو چارارب ڈالر کا نقصان سہنا پڑا
بلکہ


بات وہ اہم ہے جو اسکے بعد ہوا
کوکا کولا کمپنی کی سینئر منیجمنٹ نے رونالڈو سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کیا اور رونالڈو کو برانڈ ایمبیسٹر کے طور پر محض چالیس سیکنڈ کی ایڈورٹائزمنٹ یا تشہیری مہم کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کی آفر کی اور بعض زرائع ایک ارب ڈالر کی آفر کا کہ رہے ہیں اگر شاہد آفریدی ہوتا عمران اکمل ہوتا عمر گل ہوتا یا جو بھی مسلمان کھلاڑی ہیں انکا کیا جواب ہوتا دل پر ہاتھ رکھ کر کمنٹ میں لکھ دیں
لیکن کردار انسان کی شخصیت کی خوبصورتی کا ضامن ہے
ایک کرسچین رونالڈو کا تاریخی جواب
جو چیز میں اپنے اپنی فیملی کے لیے مناسب تصور نہیں کرتا اور ہمیشہ خود کو اور اپنے بچوں کو اس سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہوں بھلا کسطرح محض ڈالروں کے لیے دوسروں اور انکے بچوں کے لیے اسکو پروموٹ کر سکتا ہوں
کیا یہی اسلام کی تعلیم نہیں ہے یہی سب میرے پیارے نبی پاک ؐ نے آج سے چودہ سو سال قبل نہیں فرما دیا تھا
جو چیز اپنے لیے بہتر نہ جانو دوسرے مسلمان بھائ پر مسلط مت کرنا ”

https://jang.com.pk/news/943872?_ga=2.97741535.1181214092.1623986683-1037029460.1623986679