اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی: قاسم سوری

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں قاسم سوری نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے کہا کہ اپوزیشن نے 2019 میں بھی میرے خلاف تحریک اعتماد کی ناکام کوشش کی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت بھی اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے نہیں ہوئے تھے۔