جاپانی قونصل جنرل کی جانب سے ایس ایس یو کمانڈوزکے پیشہ وارانہ معیار کی تعریف

جون  17 , 2021
کراچی:جاپانی قونصل جنرل توشیکازو اسومورہ نے سندھ پولیس میں انتہائی پیشہ وارانہ تربیت یافتہ پولیس یونٹ کے قیام کوسراہا۔ان خیالات کا      اظہا رانہوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے مختلف شعبوں کادورہ کرتے ہوئے کیا۔
قونصل جنرل کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا کہ ایس ایس یو میں پاکستان کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم قائم کردی گئی ہے جو کہ کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز پر مشتمل ہیں اور جدید اسلحہ ومواصلاتی نظام سے لیس ہیں اورچوبیس گھنٹے سماج دشمن عناصراور دہشت گردوں کی طرف سے پیدا کی گئی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیا ر رہتے ہیں۔     قونصل جنرل نے پولیس کمانڈوز کی انسداد دہشت گردی کے معیار کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔    توشیکازو اسومورہ نے ایس ایس یو (S.W.A.T)  کمانڈوز کیطرف سے پیش کردہ فرضی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔  
بعد ازاں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے مہمان کو اعزازی شیلڈ زپیش کی۔
ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، سندھ پولیس