پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب جدہ ریجن کے صدر قیصر جاوید قریشی کی ریاض ریجن آمد اور ریاض ریجن کے ممبران سے ملاقات ۔

سعودی عرب (بیورو رپورٹ ناظم علی) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب جدہ ریجن کے صدر قیصر جاوید قریشی کی ریاض ریجن آمد اور ریاض ریجن کے ممبران سے ملاقات ۔
سیاسی امور اور وزیراعظم عمران خان کی اورسیز پاکستانیوں کے لیے کامیاب پالیسیوں پر تبادلہ خیال کءا گیا
ملاقات میں ریاض ریجن کے صدر چوہدری شبریز اختر ۔عبداللہ ملک۔تاج محمد خان بخت شیر علی خان۔عبدالحکیم خان ۔سلمان شاہد۔گلزیب کیانی۔ سردار طلعت محمود۔ قیصر شریف۔چوہدری عامر بشیر۔اور وسیم خان نے شرکت کی ملاقات میں انٹراپارٹی الیکشن اور کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی
قیصر جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کی گئی آسانیوں کا ذکر کیا اور مزید کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے اور ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے آیندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے
چوہدری شبریز اختر سابق صدر نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے اور الیکشن ریفارمز کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور سعودی عرب میں انٹراپارٹی الیکشن میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا
ملاقات کے بعد خیبرپختونخواہ ونگ کے صدر تاج محمد خان نے کہاوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں غربت میں کمی ، کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے سمیت الیکشن ریفارمز اور دیگر اصلاحات جلد دیکھنے کو ملیں گی
اخر میں تاج محمد کی جانب سے مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا