پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ

12 جون  کو پنجاب اسمبلی ھال لاھور کے سامنے اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ و ملازمین کے لیے  50 فصید اسپشل الاونس کے لیے ایک روزہ  بھوک ہڑتال کی گئی اس مظاہرہ کا اہتمام میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن نے کیا تھا جس میں دیگر کے علاوہ شہزاد بھٹہ ۔ راو رافع ۔حاجی ارشاد ،عابد علی رانا  ۔جمیشد اقبال ۔عبید اللہ بھٹی ۔محمد فیاض مغل۔میجر میاں محمد  غفور ۔خانزادہ خان ۔سید قاسم شاہ ۔یوسف مغل ۔فخر اقبال۔ رانا عثمان۔ و دیگر دوستوں نے شرکت کی
یاد رھے پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2010 کے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے تنخواوں میں  پچاس فیصد اضافہ کیا تھا مگر پنجاب حکومت نے اسپشل ایجوکیشن کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو اس الاونس سے محروم رکھا
جس کے خلاف اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین نے میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب ، راو رافع اور شہزاد بھٹہ کی قیادت میں ایک طویل پانچ سالہ تاریخی جدوجہد شروع کی گئی
جس کے لیے مختلف فورمز پر مظاہرے اور ہڑتالیں کی گئی ۔۔مال روڈ، سول سیکڑیریٹ، وزیر اعلی ھاوس لاھور کے ساتھ ساتھ اسلام اباد جا کر بھی احتجاج کیا گیا
اسپشل الاونس  2010 کے حصول  کے لیے میڈیا کو بھی بھرپور استعمال کیا گیا۔۔۔
2013 کے الیکشن مہم کے دوران میاں شہباز شریف وزیر اعلی نے  الحمر ھال قذافی اسٹیڈیم میں خصوصی بچوں کی ایک تقریب میں اپیکا اسپشل ایجوکیشن کے مطالبہ اور شہزاد بھٹہ کی جانب سے یاد دھانی پر نہایت سخت نوٹس لیتے ھوئے حکومت کو حکم دیا کہ خصوصی طلبہ کے ساتذہ و ملازمین کو 50 فیصد اسپشل الاونس فوری طور پر دیا جائے ۔۔جس پر حکومت پنجاب کے اعلی احکام نے اسپشل ایجوکیشن کے مطالبات پر غور کرنا شروع کیا۔  
بالاخر میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن ۔راو رافع اور شہزاد بھٹہ کی قیادت میں چلنے والی عظیم جدوجہد کامیاب ھوئی اور 2015 میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین کے مطالبہ کو درست مانتے ھوئے اسپشل ایجوکیشن کے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو 25 فیصد اسپشل الاونس دے دیا گیا  ۔۔۔۔۔
اسپشل الاونس کی مہم کو کامیابی سے ھم اھنگ کرنے کے لیے میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن اور ان کی تمام ٹیم ممبران کےمبارک باد کی مستحق ھے ھم سیلوٹ پیش کرتے ھیں محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے اعلی افسران بشمول وزیر خصوصی تعلیم ، سیکڑیریز و ڈائریکڑ خصوصی تعلیم  کا اسپشل ایجوکیشن الاونس 25 فیصد  کے حصول میں خدمات بھی قابل تعریف ھیں
اسپشل ایجوکیشن کے ملازمین و اساتذہ کو 2004 میں ملنے والا اسپشل الاونس کو حکومت پنجاب نے 2008 میں بنیادی سکیل پر منجمد کر دیا ۔جو 2017 میں مذید پچاس فیصد کم کردیا گیا ۔۔۔جو معذور طلبہ کی تعلیم و تربیت کرنے والے اساتذہ و ملازمین سے سخت ناانصافی ھے
اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ھے کہ 2004 کا اسپشل الاونس سو فیصد کیا جائے ۔۔