گھر والوں کو رقم بھیجنے والوں کے عالمی دن کے موقع پر یو بی ایل کا خراج تحسین


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اپنوں سے دور رہنے کی قربانی دے کر گھر والوں کو رقم بھیجنے والوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ یو بی ایل نے اس عالمی دن کی خوشیوں کو اور بھی بڑھا دیا ہے اور ایسے تمام افراد کے نام ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سلیوٹ کیا گیا ہے یہ ایسے تمام افراد کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے اپنوں اور اپنے گھر سے دور رہ کر مشکلات برداشت کی اور بہت قربانیاں دیں لیکن اپنے گھر والوں کی سہولت کا خیال رکھا اور انہیں باقاعدگی سے رقوم بھیجتے رہے یہ لوگ واقعی تعریف کے قابل ہیں اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے ایسے تمام افراد کو چاہے وہ دنیا میں کسی بھی ملک میں ہیں یا اپنوں سے دور کسی اور شہر میں


رہتے ہیں روزی کی تلاش میں انہیں اپنوں سے دور رہنا پڑا یا کسی بھی وجہ سے وہ اپنوں سے دور کسی اور علاقے میں ہیں لیکن انہیں رقوم بھیجتے ہیں اور اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہیں یقینی طور پر ایسے تمام افراد اپنے خاندان کے ہیرو ہیں اور آج کے دن ایسے تمام ہیروز کو سلام پیش کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف پاکستان کے کامیاب اور مقبول ترین بینکوں میں شامل یو بی ایل اپنے کسٹمرز کے لیے بے شمار پرکشش اسکیمیں اور پروگرام متعارف کراتا رہتا ہے جن کے ذریعے انہیں خصوصی رعایت ملتی ہے اور کوالٹی سروس بھی یقینی رہتی ہے اس لیے کسٹمرز کے ساتھ یو بی ایل کا ساتھ بہت اعتماد کا ساتھ ہے یو بی ایل اپنے بزرگ شہریوں کو بھی نہیں بھولتا انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے اس حوالے سے ذمہ داری کا پیغام چلاتا ہے اور چھوٹے بچوں کی خوشیوں اور ان کی رہنمائی کو بھی نہیں بھولتا ۔یہی اس کا کمال ہے اس لیے یو بی ایل کے کسٹمرز ایک مرتبہ یو بی ایل کسٹمر بننے کے بعد ہمیشہ کے لیے اسی کے ہو جاتے ہیں اور اس کا کریڈٹ یو بی ایل کی محنتی ذہین اور ذمہ دار انتظامیہ کے سر جاتا ہے