محمد سلیم خان ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سندھ مقرر

کراچی (نیوز رپورٹر+وقائع نگار) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے سینیئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر کردیا گیا ہے -محکمہ سروسز جنرل اڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے-محمد سلیم خان پریس سیکریٹری گورنر سندھ،ڈائریکٹر ایڈمن،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ وزیر اعلی سندھ کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ، وہ تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ میں 31 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔