مویشی منڈی سپر ہائی وے کی انتظامیہ کی چاندی ۔پلاٹوں کے ریٹ آسمان پر پہنچ گئے ۔فرنٹ پلاٹ دو سے ڈھائی لاکھ روپے ریٹ۔ یہ پیسے بھی شہریوں کی جیب سے نکلیں گے

مویشی منڈی سپر ہائی وے کی انتظامیہ کی چاندی ۔پلاٹوں کے ریٹ آسمان پر پہنچ گئے ۔فرنٹ پلاٹ دو سے ڈھائی لاکھ روپے ریٹ۔ یہ پیسے بھی شہریوں کی جیب سے نکلیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سپر ہائی وے سہراب گوٹھ کراچی مویشی منڈی میں پلاٹوں کے ریٹ انتہائی مہنگے کر دئیے گئے ہیں مویشی منڈی انتظامیہ نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دی ہے شیخوپورہ راجن پور سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے بیوپاری پریشان ۔فرنٹ پلاٹ کا ریٹ دو لاکھ روپے سے شروع ہورہا ہے اور وی وی آئی پی پلاٹ قاری ڈھائی لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے ۔30 بائی 120 کا پلاٹ ایک لاکھ 75 ہزار اور پیچھے کی سائیڈ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا ریٹ ہے ۔مویشی منڈی انتظامیہ نے ایک ٹی وی آئی پی پٹی بھی بنائی ہے جس میں 15x 30 کے الگ پلاٹ نکالے گئے ہیں اور ہر پلاٹ 75ہزار روپے کے ریٹ پر دیا جا رہا ہے ۔جبکہ پرائم پٹی کا پلاٹ 50000 کا اور جنرل پٹی کا پلاٹ چالیس ہزار روپے ریٹ ہے ۔جبکہ بکرے کے پلاٹوں کے حوالے سے بھی ویایپی پلاٹ کا ریٹ سوا لاکھ روپے اور بیک سائیڈ پلاٹ کا ریٹ ایک لاکھ روپے رکھا گیا ہے ۔مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے مویشیوں کو لانے والی گاڑیوں کے لئے بھی فیس بڑھا دی گئی ہے گائے بیل اونٹ کے لیے اٹھارہ سو روپے کا ریٹ رکھا گیا ہے ۔دنبے اور بکرے لانے والی گاڑی کے لیے گیارہ سو روپے ۔22 ویلر ٹرک کا ریٹ پینتیس سو روپے 3500/- مقرر کیا گیا ہے ۔سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ریٹ بہت زیادہ ہیں اتنے مہنگے پلاٹوں اور ریٹ کی وجہ سے جانوروں کی قیمت مزید بڑھ جائے گی اور یہ سارا بوجھ بالآخر کراچی کے شہریوں پر پڑے گا قربانی کے جانور شہریوں کو مزید مہنگے داموں ملیں گے کیونکہ پنجاب اور سندھ کے اندرونی علاقوں سے آنے والے بیوپاری اپنے جانور کی قیمت بھی وصول کرنا چاہتے ہیں اور ان پلاٹوں کے کرائے ادا کرنے کی وجہ سے وہ رقم بھی شہریوں سے وصول کریں گے ۔سپر ہائی وے کی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے سہولتوں کے نام پر پلاٹوں کی فیس اتنی زیادہ رکھی ہے کہ اس کا براہ راست اثر جانوروں کی قیمت پر پڑے گا اور قربانی کے جانور مزید مہنگے ہو جائیں گے ۔شہریوں کے مطابق سپر ہائی وے پر مویشی منڈی قائم کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ایک جگہ سے اچھے جانور مناسب دام پر مل سکیں اور شہر میں جگہ جگہ جو منڈیاں قائم ہوتی ہیں ان کے مسائل سے بچا جا سکے لیکن سپر ہائی وے کی مویشی منڈی انتظامیہ نے پلاٹوں کے ریٹ اتنے زیادہ کر دیے ہیں اور بیوپاریوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں تو مالی بوجھ سارا شہریوں پر پڑے گا شہریوں نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں نوٹس لینے اور مویشی منڈی کے پلاٹوں کے ریٹ مناسب کرنے پر زور دیا ہے خود بیوپاریوں نے یہاں کے ریٹ بہت زیادہ بتائے ہیں جبکہ جو ریٹ لسٹ لگائی گئی ہے وہ مویشی منڈی کی انتظامیہ نے لگائی ہے مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں نے شکایت کی کہ انتظامیہ نے دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹنا چاہتی ہے