کراچی پریس کلب کے رکن ۔کرائم رپودٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ۔نیوز ون ٹی وی کے سینئر رپورٹر راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

کراچی پریس کلب کے رکن ۔کرائم رپودٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ۔نیوز ون ٹی وی کے سینئر رپورٹر راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں پیر کو بعد نماز ظہر مسجد وسطی ایف سی ایریا میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ۔عزیز واقارب ۔وزیراعلی سندھ کے مشیر وقار مہدی ۔ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری ۔۔پی ایس پی کے ڈاکٹر ارشد وہرا ۔حفیظ الدین ۔سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں۔کئی پولیس افسران ۔کراچی پریس کلب ۔پی ایف یو جیز ۔کے یو جیز ۔سی آر اے کے عہدیداروں ۔کراِئم رپورٹرز سمیت صحافیوں۔دوست احباب اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔راجہ طارق مرحوم کا سوئم منگل کو بعد نماز عصر تامغرب مسجد وسطی ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ہوگا۔خواتین کے لیے قرآن خوانی کا انتظام ان کی رہائش گاہ فلیٹ نمبر 10 بلاک نمبر 9 زینت اسکوائر ایف سی ایریا لیاقت آباد میں گیا ہے۔