صوبائی وزیرخوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 47 میرپورخاص کی عوام سمیت مخلتف علائقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقاتیں

کراچی 14 جون : صوبائی وزیرخوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 47 میرپورخاص کی عوام سمیت مخلتف علائقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقاتیں کاور عوام کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئیے۔ صوبائی وزیرکو عوام نے صفائی، نکاسی و فراہمی آب ،بجلی اور گیس کی شکایات کی جس پر ہری رام کشوری لال نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ترجیحی بنیادوں پر تمام شکایات حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیئں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپنے حلقہ کی عوام سے ہر وقت رابطہ میں ہوں: وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔ حکومت سندھ وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔ ایک بار پھر قوم کو سبز باغ کے خواب دکھائے جارہے ہیں : صوبائی وزیرہری رام کشوری لال نے استفصار کرتے ہوئے پوچھا کہ بتایا جائے پچھلے تین سالوں میں کون سے وعدے وفا ہوئے جو اب پھر سے نئے وعدے کئیے جا رہے ہیں۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ وفاقی نے سرکاری ملازمین سے کچھ ماہ قبل جو وعدے کئے ان سے اب وفاقی حکومت صاف مکر گئے ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلند تر دعویٰ کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے خطرناک وبا کورونا میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھا ہے جبکہ میرپورخاص کے بیشتر علاقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی پینے کا صاف پانی پہچایا ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ پچھلے چالیس سالوں سے یہاں سے منتخب ہونے والوں نے شہر کو پینے کا صاف پانی اور نکاسی آب تک کا کوئی منصوبہ نہیں دیا۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کہا کہ میرپورخاص نیو سول ہسپتال سمیت ضلع بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹر پر ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ جب دنیا کورونا کی وجہ سے بند تھی تب بھی سندھ حکومت عوامی خدمت میں سب سے آگے تھی۔ وزیر خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے کہا کہ صوبے میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور نے کہاکہ محکمہ اقلیتی امور سندھ کی جانب سے اوپن میرٹ پر سندھ بھر سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھبے والے تقریبا 2000 ہونہار طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپ ایوارڈ چیک تقسیم کئیے گئے : صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے کہا کہ 15 جون کو سندھ حکومت عوامی بجٽ پیش کرئے گی : صوبائی وزیر نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بچی ہوئی توانائی عوامی کی حقیقی خدمت میں صرف کریں ورنہ عوام اپ کا احتساب کرئے گی۔ عوام بہتر فیصلہ کرتے ہیں ان کو کھوکھلے نعروں سے مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔