پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کانیابجٹ عوام دشمن بجٹ

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کانیابجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس میں پاکستانی عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا ہے بلکہ ٹیکسسزکی بھرمار کرکے غریب عوام کا جینا دشوار کرنے کا پلان مرتب دے دیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے نا ہونے کے برابر ہے‘کفایت شعاری کا سبق دینے والے نالائق اعظم کے اپنے دفتر کے اخراجات میں 18کروڑ 40لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے‘تین منٹ سے زیادہ فون کال اور ایس ایم ایس پر لگایا جانے والا ٹیکس فی الفور واپس لیا جانا چاہیے یہ عوام دشمن اقدامات ہیں ڈیجیٹل دور اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے زمانے میں ایسے حکومتی اقدامات انتہائی احمقانہ اور پسماندہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے رانا محمد اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے ہر سال انفلیشن کو کم کرتے تھے اور گروتھ بڑھتی تھی پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں معاشی ترقی بھی ہوئی اور مہنگائی بھی نا ہونے دی گئی موجودہ عوام دشمن بجٹ میں کسانوں کے لئے کسی قسم کا ریلیف نہیں ہے تعلیم کا بجٹ‘صحت کا بجٹ سب نا ہونے کے برابر ہیں‘موجودہ عوام دشمن وفاقی بجٹ ہم مسترد کرتے ہیں اس بجٹ میں غریب عوام پر 383ارب کے ٹیکسسز لگائے گئے ہیں جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو ہے جو سب کو بہا کر لے جائے گا‘پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا ہے یہ بجٹ جھوٹے وعدوں‘مسخ شدہ اعداد و شماراور خوشنما خوابوں کا مجموعہ ہے اس میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں پچھلے معاشی اہداف پورے کر سکنے والی حکومت عوام کو پھر سے لالی پاپ دے رہی ہے نااہل حکمران شرمناک حد تک جھوٹ بولتے ہیں کوئی وعدہ یا اعلان پورا نہیں کیا گیا تبدیلی سرکار اپنے چوتھے سال کے بجٹ میں بھی عوام کو جھوٹ جھوٹ اور جھوٹ کے سوا کچھ نا دے سکی۔