سعودی عرب میں اتمان خیل قبیلے کے مرکزی صدر ملک نوشیروان اتمان خیل کے اعزاز میں پر وقار تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں اتمان خیل قبیلے خلیج کے صدر امیر محمد خان اتمان خیل کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اتمان خیل قبیلے کے مرکزی صدر ملک نوشیروان اتمان خیل کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قبائل کے عمائدین نے شرکت کی
قبیلے کے عمائدین جن میں اتمان خیل قبیلہ مشوانی قبیلہ وردگ قبیلہ گوجر قبیلہ تاجک قبیلہ سواتی قبیلہ تاران قبیلہ صافی قبیلہ اور کزی قبیلہ شنواری قبیلہ یوسفزئی, فرمان آتمان خیل حیان آللہ اتمان خیل۔ اکرام اتمان خیل حمید اللہ اتمان خیل۔ گلبودین آتمان خیل نواب آتمان خیل امان آتمان خیل افتخار آتمان خیلراحت اللہ آتمان خیل۔ بھی شامل ہوئے مہمان خصوصی ملک نوشیروان اتمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غیور قوم اتمان خیل اگر متحد ہو جائے تو کوئی سیاسی جماعت اس قبیلے کا مقابلہ نہیں کر سکتی قبیلہ اتمان خیل ملک پاکستان کی وفادار اور محب وطن قوم ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیار غیر میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے سفارتخانہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہئے
سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے مہمان خصوصی نے سعودی عرب میں کمیونٹی کی بےمثال خدمت پر امیر محمد خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا اتمان خیل قبیلے خلیج کے صدر معرف سماجی شخصیت امیر محمد خان نے کہا کہ ہمارا قبیلہ کرونا وائرس کے دنوں سے ہی سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمات سر انجام دے رہا ہےاور جیل میں بند پاکستانی قیدیوں، اور وفات پانے والے پاکستانی بھائیوں اور ہروب والے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے آج بھی کوشش کر رہا ہے امیر محمد خان اتمان خیل نے اس بات پر زور دیا کہ ھمارے لیے سارے گرینڈ جرگوں کے تمام صدور اکٹھا ہونا بہت ضروری ہیں
تقریب سے مولانا لطیف مشوانی، سکندر وردگ ، سید ملوک وردگ محمد زادہ ترین ، افتخار اتمان خیل، گلفراز مشوانی ،رائید زمان، زاکیر خان اتمان خیل ، محمد زرین مجبور ، قاری صیب اور ڈاکٹر ضمیر نے خطاب کرتے ہوئے سب گرینڈ جرگے کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے کا عزم کیا