سندھ کا وزیر اعلی بھاگا نہیں بلکہ ڈٹ کر کھڑا ہے اور سندھ کے حق کی بات کر رہا ہے


سندھ کا وزیر اعلی بھاگا نہیں بلکہ ڈٹ کر کھڑا ہے اور سندھ کے حق کی بات کر رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قومی احتساب بیورو میں مقدمات اور الزامات کا سامنا کرنے والا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھاگا نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے اور سندھ کے حق کی بات کر رہا ہے سندھ کے عوام کے لیے آواز اٹھا رہا ہے جب وہ اچانک نجی دورے پر امریکہ گیا تو مخالفین میں پروپیگنڈا شروع کر دیا تھا کہ وہ نیب کے مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ملک سے بھاگ گیا ہے حالانکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وہ نجی طور پر امریکہ جا رہے ہیں اور چند روز میں وطن واپس آ جائیں گے لیکن ان کے سیاسی مخالفین کو موقع چاہیے تھا اور انہوں نے فوری طور پر سید مراد علی شاہ کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا تھا ۔سندھ کا بجٹ پیش ہونے سے پہلے سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں وہ سندھ کے وزیر خزانہ بھی ہیں اس لیے خود بجٹ پیش کریں گے ۔وطن واپسی پر مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جب میں سندھ کی بات کرتا ہوں تو انہیں غصہ کیوں آ جاتا ہے نہ صرف مجھے بلکہ پورے سندھ کو بد نام کیوں کرتے ہیں ؟

میں سندھ کا سربراہ ہوں میں سندھ صوبے کی بات نہیں کرونگا تو یہ زیادتی ہوگی

میں جب سندھ کی بات کرتا ہوں تو انہیں غصہ کیوں آجاتا ہے

نہ صرف مجھے بلکہ پورے سندھ کو بدنام کیوں کرتے ہیں؟

کل ہم اپنا بجٹ پیش کرینگے

صوبائی بجٹ وفاق کے فنڈز پر منحصر ہوتا ہے

اکثر ٹیکسز وفاق کلیکٹ کرتا ہے

مجھے صرف یہ بتا دیں کہ اگر اکانومی بہتر ہورہی ہے تو ٹیکسز بڑھنے کی بجائے کم کیوں ہوگئے

میں فیکٹ پیش کرتا ہوں تو انہیں بُرا لگتا ہے