نئے بجٹ میں پاپولیشن فنڈز میں اضافے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے خوشخبری سنا دی

نئے بجٹ میں پاپولیشن فنڈز میں اضافے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے خوشخبری سنا دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کے لیے جو بجٹ پیش کیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکسوں میں صوبوں کا حصہ گزشتہ سال کے 2704 ارب روپے سے بڑھ کر 3411 ارب روپے یا 25 فیصد اضافی رقم صوبوں کو فراہم کی جائے گی اس کی وجہ سے صوبے ترقی صحت تعلیم اور بہبود آبادی ،نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کی لو اور مزدوروں کی فلاح و غیرہ جیسے سماجی شعبوں پر وسائل خرچ کرنے کے قابل ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاپولیشن فنڈ میں اضافے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والی یہ ایک اچھی خبر ہے اگر اعلان کردہ فرینڈز کو قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا اور اس کے بعد یہ رقوم صوبوں کو منتقل ہونا شروع ہوگئیں تو پاپولیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکے گی اور صوبے اس حوالے سے زیادہ وسائل فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی رفتار کو قابو کرنے کے اقدامات کرنے میں آسانی ہوگی اور عالمی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی ۔