صدر نیشنل بینک کی مسکراہٹ اور مظلومین متاثرین کی دہائی ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک طرف نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اپنے تمام ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتی نظر آتی ہے اور اس کا یہ کہنا ہے کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیاد پر اور میرٹ پر حل کیے جاتے ہیں کیونکہ بینک انتظامیہ کو اپنے ملازمین کے مسائل کی فکر رہتی ہے اور وہ انہیں پہلی گلچیں کے طور پر حل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف ملازمین اور کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والوں کا پتانا ہے کہ مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں خاص طور پر دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچے اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے بہت مایوسی کا شکار ہے وہ کئی سال سے نیشنل بینک آف پاکستان کے مختلف دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں اور ان میں سے ایسے بھی بہت ہیں جنہوں نے بڑی محنت کر کے نیشنل بینک کے ملازمین کے حوالے سے جو بھرتیاں کی گئی ہیں ان کا ریکارڈ جمع کیا ہے جن لوگوں کو ان کے بقول خلاف میرٹ بھرتی کیا گیا جن لوگوں کو منظور نظر ہونے کی وجہ سے نوازا گیا اور جو لوگ آج تک ملازمت کے منتظر ہیں اور مختلف اخباری اشتہارات اور ان کے بعد انٹرویوز کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور اپنی دستاویزات مختلف دفاتر میں جمع کرتے رہے ہیں وہ بار بار نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سے بھی اپیل کرتے ہیں درخواستیں بھیجتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے محتسب کے دفتر سے اور کچھ نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے سیٹیزن پورٹل پر شکایات بھیجیں ۔اب یہ لوگ بھی اپنے فیصلوں کے منتظر ہیں اور بینک انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے دعووں کو جھٹلاتے ہیں ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی ہیں اور ان متاثرین کے حوالے سے میڈیا کے بعض حصوں میں بھی مختلف شکایات پر مبنی خبریں اور ویڈیوز سرکولیشن میں ہیں لوگوں کے مسائل کتنے حقیقی ہیں کتنے جائز مطالبات ہیں اور کتنے ناجائز ۔۔۔۔۔۔۔اس کا اندازہ تو بینک کے ملازمین کی بھرتی کے ریکارڈ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے سے ہی لگایا جا سکتا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ان لوگوں کی ویڈیوز ان

کے انٹرویوز اور ان کے بیانات ان کا اتنا اندازہ ضرور ہو جاتا ہے کہ انتظامیہ کا موقف پوری طرح صحیح نہیں کہیں نہ کہیں گڑبڑ ضرور ہے اور ان لوگوں کے ساتھ حق تلفی ہوئی ہے کس نے کی ہے کب ہوئی ہے اور اب کس طرح انصاف ہو سکتا ہے اس بارے میں انتظامیہ کو غور کرنا چاہیے نیشنل بینک کسی کی جاگیر نہیں یہ پوری قوم کا بینک ہے اور اس پر ملازمین خاص طور پر جو ملازمین مرحوم ہو چکے ہیں ان کی اولادوں کا قانون کے مطابق کرتا ہے اللہ اس کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا چاہیے ۔آپ کی خدمت میں کچھ ویڈیوز اور کچھ لنکس یہاں دیے جا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو پتہ لگا سکتے ہیں کے حوالے سے صورت حال کیا ہے اور لوگ کیا گلے شکوے کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کیا ہیں اور وہ اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا ہیں ہماری کوشش ہے کہ ان متاثرین اور مظلومین کی آواز ارباب اختیار پر پہنچ جائے اور ان کے ساتھ انصاف ہو ۔

https://www.facebook.com/watch/live/?v=1078536932552028&ref=watch_permalink


—————

https://www.facebook.com/watch/live/?v=3762665110510663&ref=watch_permalink

——————

https://www.facebook.com/100558835578100/videos/178152224225997

———————-
https://fb.watch/5-qL_5vzfv/

https://fb.watch/5-qNfr7nrd/

https://fb.watch/5-qOKY_-2v/
—————-