وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا دورہ

آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر وفاقی سطح پر غیر جانبدار فلم و ٹی وی ایوارڈز دسمبر میں منعقد کیے جائینگے۔۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

کراچی( ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر وفاقی سطح پر غیر جانبدار فلم و ٹی وی ایوارڈز دسمبر میں منعقد کرے گی جب کہ ملک میں فنون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے آرٹس کونسل کے اشتراک سے پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ خوشی کی بات ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان اب ترقی کر کے پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے دورے کے موقع پر کیا صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے نائب صدر منور سعید، سیکریٹری اعجاز فاروقی، جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری اراکین گورننگ باڈی کاشف گرامی، سعادت جعفری، بشیر سدوزئی، عنبر حسیب عنبرین، بشیر سدوزئی شکیل خان، چاند گل، عرفان اللہ خان کے ہمراہ وفاقی وزیر کو آرٹس کونسل میں خوش آمدید کہا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں شہریوں کو مفت اتنی زیادہ سہولتیں فراہم کرنا یہ بہترین اور قابل تقلید مثال ہے حکومت ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو معاشرے میں تبدیلی کی جدوجہد کر رہے ہیں بے شک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تبدیلی نظر آتی ہے جو دنیائے اردو کی سب سے بڑی اور علاقائی زبانوں کی کانفرنسز ملک کے ہر علاقے کے کلچر کی ترقی، اور دیگر آرٹس پرفارمنگ کانفرنس و سیمینار کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سکھانے اور پڑھانے کی سہولت کے لیے آرٹ انسٹیٹیوٹ قائم کیا ہے ۔ یہ بہت بڑی خدمت ہے ۔ فواد چوہدری نے آرٹس کونسل میں پودا لگانے کے بعد اوپن ائر تھیٹر سمیت آرٹس کونسل کی تمام عمارتوں میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ جوش ملیع آبادی لائبریری کے معائنہ کے موقع پر صدر احمد شاہ نے بتایا کہ اب تک 25 ہزار کتابیں جمع کی جا چکی ہیں تاہم ڈیڑھ لاکھ سے زائد کتابوں کی لائبریری قائم کی جا رہی ہے جس میں پانچ لاکھ کتابوں کی گنجائش نکالی جا سکتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے آرٹس کونسل قائم ہونے والے اسٹوڈیوز کو دیکھ کر کہا کہ یہ فلم اور ڈرامہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ ان سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ایک غیر سرکاری ادارہ اتنا فلاحی کام کر رہا ہے ۔یہ اس ادارے کی متحرک قیادت کی وجہ سے ہوا