بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے لیے ڈاکٹر عائشہ چیمہ کے قیمتی مشورے

بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے لیے ڈاکٹر عائشہ چیمہ کے قیمتی مشورے

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج ہے حکومت نے آبادی اور وسائل میں توازن کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے ۔ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لئے بھی بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے بچوں کی پیدائش میں وقفہ کیسے رکھا جائے اس حوالے سے شادی شدہ جوڑوں کی آگاہی اور معلومات بڑھانے کے لئے ڈاکٹروں کے مشورے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبہ بھی اس حوالے سے پیدائش میں وقفے کے لیے فیملی پلاننگ کی مصنوعات اور خدمات کی دستیابی اور فراہمی کےلئے کوشاں ہے جو ادارے شخصیات اور رضاکار سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل فخر اورقابل تعریف ہیں زیادہ آبادی رکھنے والے ملکوں میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے اور سال 2030 اور سال 2050 پاکستان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے عام طور پر دنیا میں آبادی مختلف ملکوں میں ساٹھ سال میں ڈبل ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں تیس سال میں آبادی ڈبل ہوجائے گی اس لئے پاکستان کو اپنی آبادی کی رفتار کو قابو میں رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے عالمی اداروں کی نظریں بھی پاکستان پر لگی ہوئی ہیں پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے کے حوالے سے کافی کوششیں اور اقدامات اٹھا رہا ہے جن کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=SkOIOsHAlFA