اے ٹی ایم مشین دوست بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ! آٹا، چینی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عمران خان نے اپنی اے ٹیم ایم مشینوں کو تحفظ دیا ہے.


اے ٹی ایم مشین دوست بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ! آٹا، چینی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عمران خان نے اپنی اے ٹیم ایم مشینوں کو تحفظ دیا ہے. مہنگائی کے خلاف موت کی سی خاموشی عوام پر منی بجٹ کی بجلیاں گرائے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت متبادل بجٹ سے عوامی امنگوں کی نمائندگی کرے گی.
شیخ محمد شاہجہاں نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ.
(ہفتہ 1جون2021) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے NA-243 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارشیخ محمد شاہجہاں نے تحریک انصاف کے تیسرے بجٹ کو بھی ملک و قوم کے لئے مایوس کن دستاویزکا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نا اہل اور نکمی ٹیم کا شکریہ کہ ان کی ناقص کارکردگی ہر سال بجٹ کے موقع پر عوام کو میاں محمد نواز شریف اور اسحق ڈار کو یاد کرا دیتے ہیں جن کی عوام دوستی کی وجہ سے پاکستان میں خوشحالی اور ہریالی کا سنہرا دور تھا. پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع شرقی کے رہنماؤں ڈاکٹر پروفیسر مسعود کاظمی،عالمگیرگلزار، شیخ عبد الرشید، شیخ زوار، اقبال شیخ،خورشید، محمد شریف ، مسلم لیگ(ن) ضلع کیماڑی کے سیکریٹری اطلاعات عبد الحمید بٹ، سینئر رہنما اقبال خاکسار،اقبال سلیمانی، ایکشن کمیٹی برائے پاکستانی بنگالیز کے چیئرمین شیخ محمد سراج، سینئر رہنما مولانا ابو القاسم کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات میں شیخ محمد شاہجہاں نے حکومتی بجٹ کو عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا اے ٹی ایم مشین دوست بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ! آٹا، چینی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عمران خان نے اپنی اے ٹیم ایم مشینوں کو تحفظ دیا ہے. مہنگائی کے خلاف موت کی سی خاموشی عوام پر منی بجٹ کی بجلیاں گرائے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت متبادل بجٹ سے عوامی امنگوں کی نمائندگی کرے گی. چند مخصوص دوستوں کو نواز نے کئے ٹیکس اعدادو شمار کو عمر و عیار کی زنبیل کی صورت الجھا کر سال بھر کا تخمینہ بنانے والے قوم کو بتائیں کہ غریب پاکستانیوں کے لئے آٹا چینی، بجلی، پانی اور ضروریات زندگی کی قیمتیں کب نیچے آئیں گی اوور حکومتی کرپشن، قبضوں اور لوٹ مار کے شکار شہری کب ریاست مدینہ کی طرف سے آنے والے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا دیکھ سکیں گے. تین سال تک عوام کی رگوں سے خون کا ایک ایک قطرہ تک نچو ڑ لینے کے بعد تاریخ کے بد ترین بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہنا بائیس کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے. قوم کو بے تابی سے میاں محمد نواز شریف اور اسحق ڈار کی وطن واپسی اور عنان اقتدارسنبھالنے کا انتظار ہے. عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے علاوہ کوئی سیاسی دھڑا، ٹولہ یا علاقائی جماعت پاکستان کو معاشی منجدھار سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی. نا اہل حکمرانوں نے تیسرے سال میں بھی غریب عوام کے خون پسینے پر دوستوں کی صنعتوں کو ترقی دینے کا بجٹ بنا کر اپنی فوری روانگی کی ایڈوانس بکنگ کروالی ہے۔ کراچی سے گلگت تک عوام میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، محترمہ مریم نواز شریف کی رہنمائی میں موجودہ حکمرانوں کو سیاسی کوڑے دان میں دفن کرنے کے لئے بہت جلد میدان میں ہونگے.
جاری کردہ: میڈیا سیل
نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ
رابطہ:0333-3684908