پاکستانی شخصیت نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی

پاکستان کی ارب پتی شخصیت اور کامیاب انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے
جی ہاں پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔
آزاد چائے والا نے اس بار ایک منفرد اورحیران کن ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام (Secondwife.com) متعارف کروائی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔
آزاد چائے والا نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس قبل آزاد چائے والا اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ شادی کے موضوع پر ایک ویب سائٹ پر کام کر ر ہے ہیں جس میں gomarry.com انگلش لوگوں کے لئے اور Secondwife.com مسلمانوں کے لئے ہے۔
آزاد چائے والا کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ آزاد کشمیر میں ٹافیاں بھی بیچی ہیں بارہ سال کی عمر میں انہوں نے بھمبر میں ستاون روپے کی ٹافیاں خریدی اور لوگوں کو بیچی، کچھ عرصہ یہ کام چلا لیکن پھر والد کے کہنے پر انکو یہ کام بند کرنا پڑا انکے مطابق انہوں نے 53 روپے سے شروع ہونے والے کاروبار سے کچھ ہی دنوں میں اپنی والدہ کو تقریباً بائیس سو روپے کما کے دئیے۔
انکا کہنا تھا کہ پندرہ سال کی عمر میں گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے انگلینڈ جانا پڑا وہاں اکیس سال کی عمر تک قریب چھ سال ریڑھی لگائی، بطور سیلز مین کام کیا اور مختلف چھوٹے موٹے کام کیے انکا کہنا تھا کہ اس سارے عرصے میں نے آئی ٹی کا کام جاری رکھا اور پھر بائیس سال کی عمر میں اپنا پہلا گیمنگ پروجیکٹ مکمل کر لیا-
ان کا کہنا تھا کہ گیم بنانا انکی زندگی کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ تھا اسکے بعد میں دبئی چلا گیا اور کئی اور آئی ٹی پروجیکٹ لانچ کیے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سے کمانے کے بعد میں نے دبئی اور برطانیہ میں رئیل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا اور آج یہ پراپرٹیز بھی کروڑوں میں ہے۔
آزاد چائے والا نے نو جوانوں کو پیغام دیا کہ ڈگری کریں مگر ہنر سیکھیں، شروع میں نوکری کریں لیکن اپنا چھوٹا موٹا کاروبار ضرور کریں زندگی میں معاشی کامیابی کا گر کاروبار ہی ہے۔