شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر عثمان انسٹیٹیوٹ جابحق ہوگئے،،،گاڑی نہ روکنے پر ملزموں نے ایک ہی فائر کیا اور فرار ہوگئے

شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر عثمان انسٹیٹیوٹ جابحق ہوگئے،،،گاڑی نہ روکنے پر ملزموں نے ایک ہی فائر کیا اور فرار ہوگئے،،واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے.

کراچی کے علاقے نیوٹاون میں اسٹیڈیم روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹارگٹ کیا ڈائریکٹر عثمان انسٹیٹیوٹ کو،،،،فائرنگ سے 70 سالہ پروفیسر ظاہر علی زخمی ہوئے جنھیں زخمی کو نجی اسپتال پہنچایا گیا،،،جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے

ڈرائیور کے بیان کے مطابق ظاہر علی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھر جارہے تھے،، جونہی اتار کر گاڑی آگے بڑھے موٹر سائیکل سوار دو ملزم آئے،، دونوں ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب یا ہیلمٹ نہیں تھا ملزمان نے آتے ہی فائرنگ کردی،،

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے مقتول کی رہائش رنگوں والا ہال بہادرآباد کے قریب ہے،،گاڑی نہ روکنے پر ملزموں نے ایک ہی فائر کیا اور فرار ہوگئے،،واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے۔۔مقتول ڈائریکٹر ظاہر علی۔سید کو دھمکیاں ملنے کی بھی اطلاعات نہیں جبکہ پولیس مختلف زاویوں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے