کراچی کے رہائشی علاقے میں نظرآنے والا زرافہ فارم ہاؤس منتقل

کراچی کے رہائشی علاقے میں نظرآنے والا زرافہ فارم ہاؤس منتقل
زرافوں کو 4سال قبل درآمد کیا گیا تھا
کراچی کے رہائشی علاقے میں دیکھے گئے زرافہ کو دو روز قبل ایک فارم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔
فارم ہاؤس میں دیگر بہت سے جانوروں کے لیے جگہیں بنائی گئی ہیں جس کا انتظام زرافہ کے مالکان حسنین اور حمزہ کرتے ہیں۔
مالکان کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں شیر، فلیمنگو (لال سر)، ہرن، بکرے، اونٹ اور بطخ بھی رہتی ہیں۔ لوگ یہاں آسکتے ہیں اور سلاٹ بک کرکے جانوروں کو پال بھی سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زرافوں کو 4 سال قبل قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا تھا اور یہ افریقہ میں پائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ دو مادہ اور ایک نر زرافہ بھی درآمد کر رہے ہیں۔
زرافہ سیب، گاجر اور لوسن کھاتے ہیں۔ جس قسم کے پتے زرافہ کھاتے ہیں اسی اقسام کے درخت فارم ہاؤس میں لگائے گئے ییں۔