کابینہ نےبجٹ کی منظوری دے دی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

وفاقی کابینہ نے مالی سال 22-2021کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جو آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ پہنچنے پر کہا ہے کہ بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھے جانے کاامکان ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15فیصد اضافے کی تجویز ہے۔