کیا اقوام متحدہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے؟

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ 11جون 1991 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن بھارتی ایجنسیوں نے 32 کشمیریوں کو بازارمیں شہید کیا، زخمی کشمیر مچھلی کی طرح بازار میں تڑپتے رہے لیکن کشمیریوں کو اسپتال تک نہیں پہنچانے دیا گیا۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برساکربھارتی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی، میں اپنے کشمیری شہداکوخراج عقیدت پیش کرتی ہوں، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔