ایچ بی ایل پی ایس ایل میں گلیمر اور خواتین کا کردار ۔کھلاڑی اور شائقین کرکٹ کیا کہتے ہیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں گلیمر اور خواتین کا کردار ۔کھلاڑی اور شائقین کرکٹ کیا کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں میوزک اور گلیمر کا بڑا کردار ہے شروع دن سے ہی اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے نامور گلوکاروں اور شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے مختلف مراحل اور مواقع پر اور میچوں کے دوران گراؤنڈ سے لیکر کمنٹری باکس تک اور کھلاڑیوں سے ان کے تاثرات لینے تک اور میں بچوں کی صورتحال پر تجزیہ پیش کرنے تک خواتین کو نئے انداز میں کرکٹ کے ساتھ اپنی محبت شوق اور معلومات عوام کے سامنے لانے کا موقع ملا جسے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے بے حد پسند کیا کچھ لوگوں نے مخالفت اور تبصرے بھی کیے تنقید بھی آئی لیکن مجموعی طور پر یہ حوصلہ افزا اقدام قرار پایا اور اس کے ذریعے ٹورنامنٹ کو کامیابی مقبولیت اور شہرت ملی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی انتظامی صورتحال سے لے کر میچوں کے انعقاد تک اور ٹیموں کی مختلف مقامات پر ٹریولنگ سے لیکر قیام تک اور ٹورنامنٹ کی مکمل کامیابی اور اختتام تک پی ایس ایل میں گلیمر کا بہت دخل رہا ہے ٹورنامنٹ کے علاوہ بھی ٹی وی پر اور سوشل میڈیا پر شوبز ستارے اور نام ور شخصیات پی ایس ایل پر تبصرے اور اپنی آراء کا اظہار کرتے رہے ہیں دنیا کے دیگر کھیلوں اور دیگر ملکوں میں بھی یہ تجربہ کامیاب رہا اور پاکستان میں پی ایس ایل میں اسے نہایت کامیابی سے دہرایا گیا ۔