پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل ۔۔۔۔۔۔کون سی لیگ بہتر ہے ؟ شائقین کرکٹ کیا کہتے ہیں ؟

جب سے پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہوا ہے کرکٹ کے شائقین اکثر اس کا موازنہ آئی پی ایل سے کرتے ہیں بعض کھلاڑیوں سے بھی اس حوالے سے سوالات پوچھے جاتے ہیں خاص طور پر ان غیر ملکی کھلاڑیوں سے جو دونوں ملکوں میں کھیل چکے ہیں انڈیا کی آئی پی ایل پاکستان سے بہت پہلے اور مختلف حالات میں شروع ہوئی تھی جبکہ پاکستان کو انتہائی مشکل حالات میں پی ایس ایل شروع کرنے کا موقع ملا انڈیا کی آئی پی ایل پہلے دن سے ان کے اپنے ملک میں شروع ہوئی تھی جبکہ پاکستان نے مشکل حالات میں پی ایس ایل کو یو اے ای کرکٹ گراونڈ سے شروع کیا آئی پی ایل شروع کرنے میں انڈیا کو اتنی مشکلات کا سامنا نہیں آیا جتنا پی ایس ایل کو شروع کرنے میں پاکستان کو ۔انڈیا آبادی اور مختلف برانڈز کی وجہ سے ریونیو اور اسپورٹس انویسٹمنٹ میں ایک بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے انڈیا سے چھوٹا اور اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ انویسٹمنٹ کے لحاظ سے مختلف ماحول رکھنے والا ملک ہے اس لیے آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں کوئی موازنہ بنتا نہیں ہے نہ ہی ایک جیسے حالات ہیں نہ ایک جیسا ماحول ۔نہ ایک جیسے وسائل ہیں نہ ایک جیسے مواقع ۔لہذا جو لوگ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا موازنہ کرتے ہیں انہیں ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔انڈیا کی آئی پی ایل ایک الگ نوعیت کا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کا پی ایس ایل ایک الگ ماحول میں کھیلا جا رہا ہے دونوں ٹورنامنٹ بنیادی طور پر انٹرٹینمنٹ کرکٹ کو فروغ دے رہے ہیں اور دونوں ملکوں میں نے پسند کیا جا رہا ہے اور پوری دنیا سے کھلاڑی ان میں شرکت کر رہے ہیں کرکٹ کے فروغ کے لیے کہیں پر بھی ٹورنامنٹ ہو کہیں پر بھی میچز ہوں یا اچھی بات ہے ۔کھلاڑیوں کو جتنی زیادہ کرکٹ ملے گی وہ اتنا زیادہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کر سکیں گے شائقین کرکٹ کو بھی جتنی زیادہ کرکٹ ملے گی بہت زیادہ لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

—————–


—————


—————


————-