پاکستانی کھلاڑیوں کے دلچسپ یادگار اور مزاحیہ اشتہارات ۔۔۔۔۔۔ایچ بی ایل پی ایس ایل انتظامیہ کو پرانے کھلاڑیوں کے اشتہارات سے ہیں کچھ سیکھ لینا چاہیے

پاکستانی کھلاڑیوں کے دلچسپ یادگار اور مزاحیہ اشتہارات ۔۔۔۔۔۔ایچ بی ایل پی ایس ایل انتظامیہ کو پرانے کھلاڑیوں کے اشتہارات سے ہیں کچھ سیکھ لینا چاہیے ۔۔۔۔۔سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مختلف ادوار میں مختلف برانڈز کےاشتہارات کے لئے پرفارم کرتے رہے ہیں کیونکہ اس کے عوض انہیں اچھا معاوضہ ملتا رہا ہے اور شہرت میں بھی اضافہ ہوتا رہا ہے مختلف برانڈز کے اشتہارات میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر کھلاڑی بھی کام کرتے رہے ہیں ایسا ہر ملک میں ہوتا ہے اور اکثر کھلاڑی ایسے اشتہارات کے حوالے سے بہت محتاط بھی رہتے ہیں کیونکہ وہ صرف ایسے اشتہارات کرنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ کوئی تنازعہ نہ جڑے اور ان کی شہرت اور مقبولیت پر کوئی حرف نہ آئے ۔پاکستان بھارت سمیت کرکٹ کھیلنے والے دیگر ملکوں کے

کھلاڑی بھی مختلف مشروبات اور دیگر عالمی برانڈز کے اشتہارات میں نمایاں طور پر آتے رہے ہیں


ان میں کئی سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر پر بھی شامل رہے ہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اپنے دورہ کرکٹ میں مختلف برانڈز کے لیے اشتہارات کرتے رہے پاکستان

کے سابق کپتان وسیم اکرم وقار یونس اور انضمام الحق مصباح الحق شاہد خان آفریدی اور موجودہ کپتان بابر اعظم تک مختلف کھلاڑیوں نے متعدد اچھے اشتہارات بنوائے جو آج تک شائقین کرکٹ کو یاد ہے لیکن حبیب بینک لمیٹڈ اور پی ایس ایل کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پرموشن کے لئے جو اشتہارات بنائے گئے ان پر سوشل میڈیا پر سب سے

زیادہ تنقید سامنے آئی کیونکہ ان میں سے اکثر اشتہارات انڈین آئی پی ایل کے اشتہارات کی نقل پر مبنی تھے اور چوری کیے

گئے آئیڈیا ز تھے جس کی وجہ سے اشتہار بنانے والوں کو حبیب بینک کو اور پی سی بی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا صارفین نے یہاں تک کہا کہ پرانے اشتہارات سے


ہی کچھ سیکھ لیتے ۔سوشل میڈیا پر مختلف برانڈز کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اشتہارات اور پاکستان انڈیا اور دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں کے مقبول اشتہارات یا مزاحیہ اور یادگار اشتہارات آج بھی اچھے کمنٹس حاصل کر رہے ہیں ایسے ہی کچھ اشتہارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں اس رپورٹ میں آپ انہیں ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔