کاٹی کے تعاون سے جنگی جہاز کے پرزہ جات تیار کرسکتے ہیں،

کاٹی کے تعاون سے جنگی جہاز کے پرزہ جاتتیار کرسکتے ہیں، ایئر وائس مارشل ندیم اختر
بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹ قومی ہیروزکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایس ایم منیر
پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں اورکامیابیوں کا پورا عالم معترف ہے،صدر سلیم الزماں
کراچی (       ) ملک میں انڈسٹیلائیزیشنمیں کمی کے باعث پاک فضائیہ کو پرزہ جات درآمد کرنا پڑتے ہیں، اگر مقامی انڈسٹری خصوصاًکورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) تعاون کرے تو مقامی سطح پر چھوٹےپرزہ جات تیار کرکے ملک میں تیار ہونے والے جنگی طیاروں اور دیگر مشینری کو کم لاگتمیں تیار کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک کےایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے کاٹی کےدورے کے موقع پر کیا۔ان کے ہمراہ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک کے نو منتخبکمانڈنگ آفیسر ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان اور سی ای او کینٹ بورڈ کورنگی کریک عمرمعصوم وزیر بھی موجود تھے،جبکہ ذکی شریف، نگہت اعوان، جوہر قندھاری،شیخ منظر عالم،احتشام الدین، فرحان الرحمان اور ایس ایم یحییٰ ودیگر نے بھی شرکت کی۔ ایئر وائس مارشلندیم اختر خان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ چین کے تعاون سے جے ایف 17تھنڈر کامیابی سےتیار کر رہے ہیں جس میں مقامی صنعتکار چھوٹے پرزے تیار کرنے میں تعاون کریں تو طیارےپر خرچ ہونے والی لاگت کو کم کیا جاسکتا ہے، جس سے طیارے فروخت کرنے پر نہ صرف ملککو زیادہ منافع ہوگا بلکہ انڈسٹری بھی ترقی کرے گی۔ ایئر وائس مارشل ندیم اختر خاننے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اور انڈسٹری کا ساتھ چلنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہم سبکیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی واحد ایئر فورس ہے جو اپنے جنگی جہازخود تیار کرتی ہے، دیگر فضائی افواج اپنے طیارے کمپنیوں سے خریدتے اور انہی سے دیکھبھال کراتے ہیں، جبکہ پاکستان کی ائیر فورس اپنے جنگی جہاز جس میں جے ایف 17تھنڈر اورمشاق طیارے شامل ہیں خود تیار کرتی ہے اور ان کی دیکھ بھال بھی خود ہی کرتی ہے۔ اسسے قبل اپنے خطاب میں کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملککی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈرجنگی طیارہ بناکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پاکستانی جے ایف 17تھنڈر طیارہ، ایف 16سے کہیں بہتراور دنیا کے بہترین جنگی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی باتہے کہ پاکستان اس طیارے کو فروخت بھی کر رہا ہے۔ ایس ایم منیر کا مزید کہنا تھا کہچند عناصر کراچی کو معاشی طور پر غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، اگر کراچی کو تنزلیکی جانب دکھیلا گیا تو ملک معاشی بحران کا شکار ہوجائے گا۔ حکومت اچھے اقدامات کر رہیہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح 4فیصد پر آنا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اس میںمزید اضافہ ہوگا۔ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں، ترسیلات زر، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہہو رہا ہے جبکہ درآمدات بھی کم ہورہی ہیں جو معاشی ترقی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے امید ہے آئندہ چند ماہ میں ملک معاشی ترقی کرکے ایشین ٹائیگر بن سکتاہے۔ ایس ایم منیر نے خواہش کا اظہار کیا کہ بھارتی جہازوں کو مار گرانے والے پاک فضائیہکے قومی ہیروز ونگ کمانڈر نعمان اور اپسکواڈرن لیڈرحسن محمود صدیقی کو کاٹی میں مدعوکریں اور انہیں بزنس کمیونٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکاٹی کے صدر سلیم الزماں نے ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان کو کاٹی آمد پر خوش آمدیدکرتے ہوئے کورنگی صنعتی علاقے کی افادیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کیپیشہ وارانہ مہارتوں اور کامیابیوں کا پورا عالم معترف ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج کیغیر متزلزل ہمت اور قربانیوں پر فخر ہے۔ صدر کاٹی نے افواج پاکستان خصوصاً پاک فضائیہکی قربانیوں اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایانے کہا کہ  سکیورٹی اداروں کی کاوشوں کے بعدکراچی میں سکون قائم ہوا ہے۔ دفاعی اداروں نے ملک کی بقا اور استحکام کیلئے لا زوالقربانیاں دی ہیں۔ زبیر چھایا نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کراچی سے شروع ہوتی ہے،نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے ضروری ہے کہ کراچی میں انڈسٹریلائیزنشن کو فروغ دیا جائے۔تقریب سے کاٹی کی ڈیفنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین طارق ملک نے کہا کہ ہم پاکستانکی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانےدے کر ملک کی حفاظت کی، انہی کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔
 
فوٹو کیپشن:  کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیمالزماں  ایئر وائس مارشل ندیم اختر خان کو شیلڈپیش کر رہے ہیں، ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان،عمر معصوم وزیر،زبیر چھایا، ذکی شریف،نگہت اعوان، طارق ملک اور جوہر قندھاری بھی موجود ہیں۔