نیشنل بینک کی برانچوں اور دفاتر کے لئے فرنیچر خریداری ،منظور نظر افراد کو نوازنے کی تیاریاں مکمل

نیشنل بینک کی برانچوں اور دفاتر کے لئے فرنیچر خریداری ،منظور نظر افراد کو نوازنے کی تیاریاں مکمل


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے لاہور ایبٹ آباد مردان سرگودھا وہاڑی اور ساہیوال کی سات مختلف برانچوں اور دفاتر کے لئے نیا فرنیچر اور سازوسامان خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خریدی جانے والے سامان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام نے فرنیچر اور سازوسامان کی خریداری کے لیے فنڈز مختص کر دیئے ہیں طریقہ کار کے مطابق پیشکش کی تلاوت کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دے دیے گئے ہیں موصول ہونے والی پیشکشیں 30 جون کو کھولی جائیں گی محفل ٹھیکیدار اور وینڈرز اس سلسلے میں متحرک ہو چکے ہیں نیشنل بینک کے ذرائع کے مطابق منظور نظر افراد کو نوازنے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں جبکہ متعلقہ حکام کا دعویٰ ہے کہ فیصلے میرٹ پر کیے جائیں گے کوئی گڑبڑ نہیں ہو گی اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا ۔