سینئیر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے مالی سال کا شیڈول بجٹ پیش کردیا کہتے ہیں مزدور کی تنخواہ کم از کم 30 ہزار کی جائے

سینئیر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے مالی سال کا شیڈول بجٹ پیش کردیا کہتے ہیں مزدور کی تنخواہ کم از کم 30 ہزار کی جائے،بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

ممتاز سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں مراعات یافتہ طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ہوگا،مہنگائی اور بے روزگاری کو فوری کم کرنا ضروری ہے

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چھوٹی صنعتوں کو 1200 ارب کا پیکج ملنا چاہییے،اسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرے اور گروتھ ریٹ 5 سے 6 فی صد ہونی چاہئیے۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی املاک اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینا ہوگا۔کراچی کو کم از کم 300 سے 400 ارب روپے ملنے چاہئیں